Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 4
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

(क्या वे इस पर विश्वास नहीं रखते) या वे कहते हैं कि "इस व्यक्ति ने इसे स्वयं ही घड़ लिया है?" नहीं, बल्कि वह सत्य है तेरे रब की ओर से, ताकि तू उन लोगों को सावधान कर दे जिन के पास तुझ से पहले कोई सावधान करने वाला नहीं आया। कदाचित वे मार्ग पाएँ

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یاوہ لوگ کہتے ہیں کہ اسی نے یہ گھڑرکھا ہے؟بلکہ وہ تیرے رب کی جناب سے حق ہے، تاکہ آپ خبردارکریں ایسی قوم کوجن کے پاس آپ سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ ہدایت پاجائیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے خود اپنے جی سے گھڑ کر اس کو خدا کی طرف منسوب کردیا ہے؟ بلکہ یہی تیرے رب کی جانب سے حق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہوشیار کردو ، جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہوشیار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ راہ یاب ہوں ۔

By Hussain Najfi

کیا وہ لوگ کہتے ہیں کہ اس ( رسول ( ص ) ) نے اسے خود گھڑ لیا ہے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا ۔ شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں ۔

By Moudoodi

کیا 2 یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اسے خود گھڑ لیا ہے ؟ 3 نہیں بلکہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے 4 تاکہ تو متنبہ کرے ایک ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا ، شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں 5

By Mufti Naeem

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس ( کتاب ) کو اس شخص ( محمد ﷺ ) نے گَھڑ لیا ہے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ تو ( وہ ) حق ہے ( جو ) آپ کے رب کی طرف سے ( اس لیے آیا ہے ) تاکہ آپ اس قوم کو ( عذاب سے ) ڈرائیں جس کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں اایا ، تاکہ وہ ہدایت پاجائیں

By Mufti Taqi Usmani

کیا لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پیغمبر نے اسے خود گھڑ لیا ہے ؟ نہیں ( اے پیغمبر ) یہ تو وہ حق ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے اس لیے آیا ہے کہ تم اس کے ذریعے ان لوگوں کو خبردار کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا ، ( ١ ) تاکہ وہ صحیح راستے پر آجائیں ۔

By Noor ul Amin

کیا ( کفارہ مکہ ) کہتے ہیں کہ محمدنے قرآن کو خودگھڑلیا ہے بلکہ یہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے ، تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والانہیں آیاشایدوہ ہدایت پاجائیں

By Kanzul Eman

کیا کہتے ہیں ( ف۳ ) ان کی بنائی ہوئی ہے ( ف٤ ) بلکہ وہی حق ہے تمہارے رب کی طرف سے کہ تم ڈراؤ ایسے لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا ( ف۵ ) اس امید پر کہ وہ راہ پائیں ،

By Tahir ul Qadri

کیا کفار و مشرکین یہ کہتے ہیں کہ اسے اس ( رسول ) نے گھڑ لیا ہے ۔ بلکہ وہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ اس قوم کو ڈر سنائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا تاکہ وہ ہدایت پائیں

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220