Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ही है जिस ने आकाशों और धरती को और जो कुछ दोनों के बीच है छह दिनों में पैदा किया। फिर सिंहासन पर विराजमान हुआ। उस से हटकर न तो तुम्हारा कोई संरक्षक मित्र है और न उस के मुक़ाबले में कोई सिफ़ारिस करने वाला। फिर क्या तुम होश में न आओगे?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کواور اُن دونوں کے درمیان کوچھ دنوں میں پیدا کیا پھر وہ عرش پربلندہوا،اُس کے سوا تمہارانہ کوئی سرپرست ہے اور نہ کوئی سفارشی ،توکیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

By Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو چھ دنوں میں ، پھر وہ عرض پر متمکن ہوا ۔ اس کے سوا نہ تمہارے لئے کوئی کارساز ہے اور نہ اس کے مقابل میں کوئی سفارشی ۔ کیا تم لوگ چیتتے نہیں؟

By Hussain Najfi

اللہ ہی وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر عرش پر متمکن ہوا اس کے سوا نہ تمہارا کوئی سرپرست ہے اور نہ کوئی سفارشی کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

By Moudoodi

وہ6 اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کے بعد عرش پر جلوہ فرما ہوا 7 ، اس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی و مدد گار ہے اور نہ کوئی اس کے آگے سفارش کرنے والا ، پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟ 8 ،

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان دونوں کے درمیان ( مخلوق ) ہے چھے دن میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قرار پکڑا ، نہیں ہے تمہارا اس کے علاوہ کوئی مددگار اور نہ ( ہی ) سفارش کرنے والا ، کیا تم لوگ پھر بھی نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

By Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان ساری چیزوں کو چھ دن میں پیدا کیا ، پھر اس نے عرش پر استوا فرمایا ۔ ( ٢ ) اس کے سوا نہ تمہارا کوئی رکھوالا ہے ، نہ کوئی سفارشی ( ٣ ) کیا پھر بھی تم کسی نصیحت پر دھیان نہیں دیتے؟

By Noor ul Amin

اللہ ہی ہے جس نے زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ چھ دنوں میں پیدا کیا پھرعرش پر قائم ہوا ، اس کے سوا تمہارا نہ کوئی سرپرست ہے اور نہ سفارشی ، کیا تم کوئی سبق حاصل نہیں کرتے

By Kanzul Eman

اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استوا فرمایا ( ف٦ ) اس سے چھوٹ کر ( لا تعلق ہو کر ) تمہارا کوئی حمایتی اور نہ سفارشی ( ف۷ ) تو کیا تم دھیان نہیں کرتے ،

By Tahir ul Qadri

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ( اسے ) چھ دنوں ( یعنی چھ مدتوں ) میں پیدا فرمایا پھر ( نظامِ کائنات کے ) عرشِ ( اقتدار ) پر قائم ہوا ، تمہارے لئے اسے چھوڑ کر نہ کوئی کارساز ہے اور نہ کوئی سفارشی ، سو کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے