वह कार्य की व्यवस्था करता है आकाश से धरती तक - फिर सारे मामले उसी की तरफ़ लौटते हैं - एक दिन में, जिस की माप तुम्हारी गणना के अनुसार एक हज़ार वर्ष है
وہ آسمان سے زمین تک ہرکام کی تدبیرکرتا ہے پھروہ(کام) ایک دن میں اُس کی طرف اوپرجاتا ہے جس کی مقدارایک ہزار سال ہے،اس میں سے جوتم شمارکرتے ہو۔
وہی آسمان سے زمین تک سارے امور کا انتظام فرماتا ہے ۔ پھر یہ تمام امور اسی کی طرف لوٹتے ہیں ایک ایسے دن میں ، جس کی مقدار – تمہارے شمار سے – ہزار سال کے برابر ہے ۔
وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر معاملہ کی تدبیر کرتا ہے اور پھر ہر معاملہ اس کی بارگاہ میں اس دن پیش ہوگا جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال ہوگی ۔
وہ آسمان سے زمین تک دنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس تدبیر کی روداد اوپر اس کے حضور جاتی ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہے 9
وہ آسمان سے لے زمین تک ہر کام کا انتظام خود کرتا ہے پھر وہ ( کام ) اس کے پاس اوپر پہنچ جاتا ( چڑھ جاتا ) ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہاری گنتی کے اعتبار سے ایک ہزار سال ہوتی ہے
وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کا انتظام خود کرتا ہے ، پھر وہ کام ایک ایسے دن میں اس کے پاس اوپر پہنچ جاتا ہے جس کی مقدار تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار سال ہوتی ہے ۔ ( ٤ )
وہی آسمان سے زمین تک ہرمعاملے کی دیکھ بھال کرتا ہے ، پھرہر بات اس کے حضور اس دن پیش ہوگی جس ایک دن کی مقدارتمہارے حساب سے ایک ہزارسال ہے
کام کی تدبیر فرماتا ہے آسمان سے زمین تک ( ف۸ ) پھر اسی کی طرف رجوع کرے گا ( ف۹ ) اس دن کہ جس کی مقدار ہزار برس ہے تمہاری گنتی میں ( ف۱۰ )
وہ آسمان سے زمین تک ( نظام اقتدار ) کی تدبیر فرماتا ہے پھر وہ امر اس کی طرف ایک دن میں چڑھتا ہے ( اور چڑھے گا ) جس کی مقدار ایک ہزار سال ہے اس ( حساب ) سے جو تم شمار کرتے ہو