Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यदि उस के चतुर्दिक से उन पर हमला हो जाता, फिर उस समय उन से उपद्रव के लिए कहा जाता, तो वे ऐसा कर डालते और इसमें विलम्ब थोड़े ही करते!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگر مدینہ کے اطراف سے اُن پرکوئی (دشمن) گھس آتا پھراُن سے فتنہ برپا (جنگ) کرنے کا سوال کیاجاتاتووہ اُسے ضرورکر گزرتے اور اُس سے دیرنہ کرتے مگر تھوڑی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر ان کے اطراف سے ان پر حملہ ہوجاتا ، پھر ان سے ارتداد کا مطالبہ کیا جاتا تو وہ اس پر راضی ہوجاتی اور اس میں بہت ہی کم توقف کرتے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر ان پر اسی ( مدینہ ) کے اطراف سے ( دشمن ) گھس آتے اور پھر انہیں اس فتنہ ( میں شرکت ) کی دعوت دی جاتی تو یہ اس میں پڑ جاتے اور اس میں زیادہ توقف نہ کرتے ۔

By Moudoodi

اگر شہر کے اطراف سے دشمن گھس آئے ہوتے اور اس وقت انہیں فتنے کی طرف دعوت دی 26 جاتی تو یہ اس میں جا پڑتے اور مشکل ہی سے انہیں شریک فتنہ ہونے میں کوئی تامل ہوتا ۔

By Mufti Naeem

اور اگر ان لوگوں پر اس ( شہر ) کے اطراف سے حملہ آور دشمن داخل کردیا جائے پھر وہ ( منافقین ) فتنے ( میں شامل ہونے کے بارے میں ) سوال کیے جائیں البتہ اس میں شامل ہوں گے اور اس سے بہت کم ہی ٹھہرے ( رُکے ) رہیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر دشمن مدینے میں چاروں طرف سے آگھسے ، پھر ان سے فساد میں شامل ہونے کو کہا جائے تو یہ اس میں ضرور شامل ہوجائیں گے ، اور ( اس وقت ) گھروں میں تھوڑے ہی ٹھہریں گے ۔ ( ١٥ )

By Noor ul Amin

اور اگرکفارکے لشکرمدینہ کے چاروں طرف سے ان پر چڑھ آتے اور پھران منافقوں کو مسلمانوں کے خلاف فتنے میں شریک ہونے کو کہاجاتاتویہ منافق فوراًمان لیتے اور اس میں کچھ دیرنہ کرتے

By Kanzul Eman

اور اگر ان پر فوجیں مدینہ کے اطراف سے آئیں پھر ان سے کفر چاہتیں تو ضرور ان کا مانگا دے بیٹھتے ( ف۳۹ ) اور اس میں دیر نہ کرتے مگر تھوڑی

By Tahir ul Qadri

اور اگر ان پر مدینہ کے اَطراف و اَکناف سے فوجیں داخل کر دی جاتیں پھر اِن ( نِفاق کا عقیدہ رکھنے والوں ) سے فتنۂ ( کفر و شرک ) کا سوال کیا جاتا تو وہ اس ( مطالبہ ) کو بھی پورا کر دیتے ، اور تھوڑے سے توقّف کے سوا اس میں تاخیر نہ کرتے