Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और इनकार करने वालों और कपटाचारियों के कहने में न आना। उन की पहुँचाई हुई तकलीफ़ का ख़याल न करो। और अल्लाह पर भरोसा रखो। अल्लाह इस के लिए काफ़ी है कि अपने मामले में उस पर भरोसा किया जाए

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ کافروں اورمنافقوں کی اطاعت نہ کریں اور اُن کے ستانے کی پرواہ نہ کریں اورآپ اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اوراﷲ تعالیٰ ہی کارساز کافی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کافروں اور منافقوں کی بات کا دھیان نہ کرو اور ان کی ایذا رسانیوں کو نظرانداز کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ اعتماد کیلئے کافی ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( خبردار ) کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کیجئے گا اور ان کی اذیت رسانی کو چھوڑ دیجئے ( اس کی پرواہ نہ کریں ) اور اللہ پر بھروسہ کیجئے اور کارسازی کیلئے اللہ کافی ہے ۔

By Moudoodi

اور ہرگز نہ دبو کفار و منافقین سے ، کوئی پرواہ نہ کرو ان کی اذیت رسانی کی اور بھروسہ کر لو اللہ پر ، اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے کہ آدمی اپنے معاملات اس کے سپرد کر دے ۔

By Mufti Naeem

اور کافروں اور منافقوں کی باتوں کو نہ مانیے اور ان کی اذیتوں کو رہنے دیجیے ( نظر انداز کیجیے ) اور اللہ ( تعالیٰ ) پر بھروسا رکھیے اور اللہ ( تعالیٰ ) کافی ہیں نگہبان

By Mufti Taqi Usmani

اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانو اور ان کی طرف سے جو تکلیف پہنچے اس کی پروا نہ کرو ، اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ رکھوالا بننے کے لیے کافی ہے ۔

By Noor ul Amin

نیز آپ کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیں ان کی طرف سے دی ہوئی تکلیفوں پر درگزرکیجئے اور اللہ پر توکل کیجئے اور کام بنانے کو اللہ ہی کافی ہے

By Kanzul Eman

اور کافروں اور منافقوں کی خوشی نہ کرو اور ان کی ایذا پر درگزر فرماؤ ( ف۱۱٤ ) اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، اور اللہ بس ہے کارساز ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ کافروں اور منافقوں کا ( یہ ) کہنا ( کہ ہمارے ساتھ مذہبی سمجھوتہ کر لیں ہرگز ) نہ مانیں اور اُن کی ایذاء رسانی سے درگزر فرمائیں ، اور اﷲ پر بھروسہ ( جاری ) رکھیں ، اور اﷲ ہی ( حق و باطل کی معرکہ آرائی میں ) کافی کارساز ہے