Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि अल्लाह कपटाचारी पुरुषों और कपटाचारी स्त्रियों और बहुदेववादी पुरुषों और बहुदेववादी स्त्रियों को यातना दे, और ईमान वाले पुरुषों और ईमान वाली स्त्रियों पर अल्लाह कृपा-दृष्टि करे। वास्तव में अल्लाह बड़ा क्षमाशील, दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ عذاب دے اللہ تعالیٰ منافق مردوں اور منافق عورتوں مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اورمومن مردوں اور مومن عورتوں کی توبہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے بے بحد بخشنے والا ،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ منافقین ومنافقات اور مشرکین ومشرکات کو سزا دے اور مؤمنین ومؤمنات کو اپنی رحمت سے نوازے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور منافق عورتوں کو سزا دے اور ( تاکہ ) مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کی توبہ قبول کرے ( ان پر نظرِ توجہ فرمائے ) اور بے شک اللہ بڑا بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں ، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں کی توبہ قبول کرے ، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے ۔ ع9

By Mufti Naeem

تاکہ ( انجامِ کار ) وہ ( اللہ تعالیٰ ) منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں پر ( مہربانی کے ساتھ ) متوجہ ہوں اور اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے رحم کرنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو ، نیز مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے گا ، اور مومن مردوں اور مومن عورتوں پر رحمت کے ساتھ توجہ فرمائے گا ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

( جس کالازمی نتیجہ یہ تھا ) کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں ، اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو سزادے اور مومن مردوں اور عورتوں پر مہربانی کرے اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے

By Kanzul Eman

تاکہ اللہ عذاب منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو ( ف۱۷۳ ) اور اللہ توبہ قبول فرمائے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) اس لئے کہ اللہ منافق مَردوں اورمنافق عورتوں اور مشرِک مَردوں اور مشرِک عورتوں کو عذاب دے اور اللہ مومِن مَردوں اور مومِن عورتوں کی توبہ قبول فرمائے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے