Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने अमानत को आकाशों और धरती और पर्वतों के समक्ष प्रस्तुत किया, किन्तु उन्होंने उस के उठाने से इनकार कर दिया और उस से डर गए। लेकिन मनुष्य ने उसे उठा लिया। निश्चय ही वह बड़ी ज़ालिम, आवेश के वशीभूत हो जाने वाला है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناہم نے امانت کوآسمانوں کے اورزمین کے اورپہاڑوں کے سامنے پیش کیاتو انہوں نے اُ سے اُٹھانے سے انکار کیااور وہ اُس سے ڈر گئے اورانسان نے اُسے اُٹھالیا، یقیناًوہ ہمیشہ سے بڑا ہی ظالم، بہت جاہل ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اپنی امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کی تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈرے اور انسان نے اس کو اٹھالیا ۔ بیشک وہ ظلم کرنے والا اور جذبات سے مغلوب ہوجانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

بے شک ہم نے امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا مگر ان سب نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور وہ اس سے ڈر گئے اور انسان نے اسے ( بلا تامل ) اٹھا لیا بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے ۔

By Moudoodi

ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو وہ اسے اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوئے اور اس سے ڈر گئے ، مگر انسان نے اسے اٹھا لیا ، بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے 120

By Mufti Naeem

بے شک ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا پس انہوں نے اسے اُٹھانے سے انکار کردیا اور وہ وہ اس سے ڈر گئے اور اس کو انسانوں نے اُٹھالیا بلاشبہ وہ ظالم اور جاہل تھا

By Mufti Taqi Usmani

ہم نے یہ امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کی ، تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا ، اور اس سے ڈر گئے ، اور انسان نے اس کا بوجھ اٹھا لیا ۔ ( ٥٢ ) حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ظالم ، بڑا نادان ہے ۔ ( ٥٣ )

By Noor ul Amin

بیشک ہم نے اپنی امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کی توانہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیااوراس سے ڈرگئے مگرانسان نے اسے اٹھا لیا یقینا وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے

By Kanzul Eman

بیشک ہم نے امانت پیش فرمائی ( ف۱۷۱ ) آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈر گئے ( ف۱۷۲ ) اور آدمی نے اٹھالی ، بیشک وہ اپنی جان کو مشقت میں ڈالنے والا بڑا نادان ہے ، (

By Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے ( اِطاعت کی ) امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کی تو انہوں نے اس ( بوجھ ) کے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئے اور انسان نے اسے اٹھا لیا ، بیشک وہ ( اپنی جان پر ) بڑی زیادتی کرنے والا ( ادائیگئ امانت میں کوتاہی کے انجام سے ) بڑا بے خبر و نادان ہے