वह तुम्हारे कर्मों को सँवार देगा और तुम्हारे गुनाहों को क्षमा कर देगा। और जो अल्लाह और उस के रसूल का आज्ञापालन करे, उस ने बड़ी सफलता प्राप्त कर ली है
وہ تمہارے لیے تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے لیے تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا اورجوکوئی اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی اطاعت کرے تویقیناًاُس نے کامیابی حاصل کرلی، بہت بڑی کامیابی۔
اللہ تمہارے اعمال سدھارے گا اور تمہارے گناہوں کو بخشے گا اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہیں گے تو انہوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ۔
وہ تمہارے لیے تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے لیے تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا اورجوکوئی اﷲتعالیٰ اوراُس کے رسول کی اطاعت کرے تویقیناًاُس نے کامیابی حاصل کرلی ، بہت بڑی کامیابی
اللہ تمہارے اعمال درست کر دے گا اور تمہارے قصوروں سے درگذر فرمائے گا ۔ جو شخص اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کرے اس نے بڑی کامیابی حاصل کی ۔
وہ تمہارے لیے تمہارے اعمال کی اصلاح فرمائے گا اور تمہارے لیے تمہارے گناہ معاف فرمادے گا اور جس نے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کی تو تحقیق وہ بہت بڑی کامیابی سے سرفراز ہوا
اللہ تمہارے فائدے کے لیے تمہارے کام سنوار دے گا ، اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کردے گا ۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے ، اس نے وہ کامیابی حاصل کرلی جو زبردست کامیابی ہے ۔
( اس طرح ) اللہ تمہارے اعمال کو درست کردے گااور تمہارے گناہ معاف کردے گاجس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
تمہارے اعمال تمہارے لیے سنواردے گا ( ف۱۷۰ ) اور تمہارے گناہ بخش دے گا ، اور جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اس نے بڑی کامیابی پائی ،
وہ تمہارے لئے تمہارے ( سارے ) اعمال درست فرما دے گا اور تمہارے گناہ تمہارے لئے بخش دے گا ، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتا ہے تو بیشک وہ بڑی کامیابی سے سرفراز ہوا