Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 4
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

"अतः आज न तो तुम परस्पर एक-दूसरे के लाभ का अधिकार रखते हो और न हानि का।" और हम उन ज़ालिमों से कहेंगे, "अब उस आग की यातना का मज़ा चखो, जिसे तुम झुठलाते रहे हो।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ آج تم میں سے کوئی نہ ایک دوسرے کے لیے نفع کا اختیار رکھتاہے اورنہ ہی نقصان کا،اورہم اُن سے کہیں گے جنہوں نے ظلم کیاکہ اس آگ کے عذاب کامزہ چکھو جس کو تم جھٹلاتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

پس آج تم میں سے کوئی ایک دوسرے کو نہ تو کوئی نفع پہنچا سکے گا اور نہ نقصان اور ہم ان ظالموں سے کہیں گے کہ اب اس دوزخ کے عذاب کا مزا چکھو ، جس کو جھٹلاتے رہے ہو!

By Hussain Najfi

۔ ( ارشادِ قدرت ہوگا ) آج تم میں سے کوئی نہ کسی دوسرے کو نفع پہنچا سکے گا اور نہ نقصان اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ اب عذاب جہنم کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

By Moudoodi

اس وقت ہم کہیں گے کہ آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان ۔ اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنم کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

By Mufti Naeem

پس آج کے دن تم سے بعض ، بعض کے نفع کے مالک نہیں ہوں گے اور نہ نقصان کے اور ہم ظالموں سے کہیں گے جہنم کے اس عذاب کا مزا چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

By Mufti Taqi Usmani

لہذا آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو کوئی فائدہ پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے ، نہ نقصان پہنچانے کا ۔ اور جن لوگوں نے ظلم کی روش اختیار کی تھی ، ان سے ہم کہیں گے کہ : اس آگ کا مزہ چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

( ہم کہیں گے کہ ) آج تم میں سے کوئی دوسرے کے نفع ونقصان پر کچھ اختیارنہیں رکھتا اور ظالموں سے ہم کہیں گے کہ آگ کے عذ اب کامزا چکھو جسے تم جھٹلایاکرتے تھے

By Kanzul Eman

تو آج تم میں ایک دوسرے کو بھلے برے کا کچھ اختیار نہ رکھے گا ( ف۱۰۹ ) اور ہم فرمائیں گے ظالموں سے اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے تھے ( ف۱۱۰ )

By Tahir ul Qadri

پس آج کے دن تم میں سے کوئی نہ ایک دوسرے کے نفع کا مالک ہے اور نہ نقصان کا ، اور ہم ظالموں سے کہیں گے: دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220