Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे कहेंगे, "महान है तू, हमारा निकटता का मधुर सम्बन्ध तो तुझी से है, उन से नहीं; बल्कि बात यह है कि वे जिन्नों को पूजते थे। उन में से अधिकतर उन्हीं पर ईमान रखते थे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ کہیں گے : پاک ہے تیری ذات،اُن کی بجائے آپ ہی ہمارے دوست ہیں بلکہ وہ تو جنوں کی عبادت کرتے تھے،ان کے اکثر اُن ہی پرایمان لانے والے تھے ۔

By Amin Ahsan Islahi

وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ہے! ان کے بالمقابل تو ہمارا کارساز ہے! بلکہ یہ جنوں کی پرستش کرتے رہے ہیں ، ان کی اکثریت انہی پر ایمان رکھتی تھی ۔

By Hussain Najfi

وہ کہیں گے پاک ہے تیری ذات! تو ہمارا آقا ہے نہ کہ وہ ( ہمارا تعلق تجھ سے ہے نہ کہ ان سے ) بلکہ یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے ان کی اکثریت انہی پر ایمان و اعتقاد رکھتی تھی ۔

By Moudoodi

تو وہ جواب دیں گے کہ پاک ہے آپ کی ذات ، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ ان لوگوں سے 62 ۔ دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے ، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے 63 ۔

By Mufti Naeem

وہ ( فرشتے ) کہیں گے پاک ہے آپ کی ذات ، آپ ہی ہمارے کارساز ہیں نہ کہ یہ لوگ ، بلکہ یہ لوگ جنات کی عبادت کیا کرتے تھے ، ان میں سے اکثر لوگ ان ہی پر ایمان رکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ کہیں گے کہ : ہم تو آپ کی ذات کی پاکی بیان کرتے ہیں ، ہمارا تعلق آپ سے ہے ، ان لوگوں سے نہیں ۔ دراصل یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے ۔ ( ١٩ ) ان میں سے اکثر لوگ انہی کے معتقد تھے ۔

By Noor ul Amin

وہ ( فرشتے ) کہیں گے:’’توپاک ہے تجھ ہی سے ہماراتعلق ہے ان سے نہیں ، بلکہ یہ لوگ توجنوں کی عبادت کرتے تھے اور ان میں اکثر انہی پر ایمان رکھتے ہیں

By Kanzul Eman

وہ عرض کریں گے پاکی ہے تجھ کو تو ہمارا دوست ہے نہ وہ ( ف۱۰٦ ) بلکہ وہ جِنوں کو پوجتے تھے ( ف۱۰۷ ) ان میں اکثر انہیں پر یقین لائے تھے ( ف۱۰۸ )

By Tahir ul Qadri

وہ عرض کریں گے: تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے نہ کہ یہ لوگ ، بلکہ یہ لوگ جنات کی پوجا کیا کرتے تھے ، ان میں سے اکثر اُنہی پر ایمان رکھنے والے ہیں