हम ने उन्हें न तो किताबे दी थीं, जिन को वे पढ़ते हों और न तुम से पहले उन की ओर कोई सावधान करने वाला ही भेजा था
حالانکہ ہم نے اُنہیں کوئی کتاب نہیں دی جسے وہ پڑھتے ہوں اور ہم نے آپ سے پہلے اُن کی طرف کوئی ڈرانے والا بھی نہیں بھیجا۔
اور ہم نے ان کو کتابیں نہیں دی تھیں جن کو وہ پڑھتے ہوں اور نہ ان کی طرف تم سے پہلے کوئی آگاہ کرنے والا بھیجا ۔
حالانکہ ہم نے نہ انہیں کوئی کتابیں دیں جنہیں وہ پڑھتے ہیں اور نہ ہی آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا ( نبی ) بھیجا ہے ۔
حالانکہ نہ ہم نے ان لوگوں کو پہلے کوئی کتاب دی تھی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا تھا 64 ۔
اور ہم نے انہیں کوئی کتاب نہیں دی تھی جس کو پڑھتے اور ہم نے ان کی طرف آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا ( رسول ) ( بھی ) نہیں بھیجا تھا
حالانکہ ہم نے انہیں پہلے نہ ایسی کتابیں دی تھیں جو یہ پڑھتے پڑھاتے ہوں اور نہ ( اے پیغمبر ) تم سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا ( نبی ) بھیجا تھا ۔ ( ٢٠ )
حالانکہ ہم نے ان ( کفار ) کونہ کوئی کتاب دی تھی جسے وہ پڑھتے ہوں اور نہ آپ سے پہلے ڈرانے والا ان کے پاس بھیجا تھا
اور ہم نے انہیں کچھ کتابیں نہ دیں جنہیں پڑھتے ہوں نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا ( ف۱۱٦ )
اور ہم نے ان ( اہلِ مکہّ ) کو نہ آسمانی کتابیں عطا کی تھیں جنہیں یہ لوگ پڑھتے ہوں اور نہ ہی آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈر سنانے والا بھیجا تھا