Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और झूठलाया उन लोगों ने भी जो उन से पहले थे। और जो कुछ हम ने उन्हें दिया था ये तो उस के दसवें भाग को भी नहीं पहुँचे हैं। तो उन्होंने मेरे रसूलों को झुठलाया। तो फिर कैसी रही मेरी यातना!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران لوگوں نے جھٹلادیاجواُن سے پہلے تھے، اورجوہم نے انہیں دیاتھایہ تو اُس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے ہیں پس انہوں نے میرے رسولوں کوجھٹلا دیا،تو کیساتھامیراعذاب؟

By Amin Ahsan Islahi

اور ان سے پہلے والوں نے بھی جھٹلایا اور یہ تو اس کے عشر عشیر کو بھی نہ پہنچے ، جو ہم نے ان کو دیا تو انہوں نے میرے رسولوں کی تکذیب کی ، تو دیکھو ، کیسی ہوئی ان پر میری پھٹکار!

By Hussain Najfi

اور وہ ان سے پہلے گزرے ہوئے ( نبیوں کو ) جھٹلا چکے ہیں اور جو کچھ ( ساز و سامان اور قوت و طاقت ) ان کو عطا کیا تھا یہ ( کفارِ مکہ ) تو اس کے عشرِ عشیر کو بھی نہیں پہنچے ۔ لیکن جب انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو میری سزا کیسی ( سخت ) تھی؟

By Moudoodi

ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں ۔ جو کچھ ہم نے انہیں دیا تھا اس کے عشر عشیر کو بھی یہ نہیں پہنچے ہیں ۔ مگر جب انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی65 ۔ ع5

By Mufti Naeem

اور ان سے پہلے والوں نے بھی ( نبیوں کو ) جھٹلایا ، اور یہ لوگ اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو ہم نے ان لوگوں کو دے رکھا تھا پھر انہوں نے ہمارے رسولوں کو جھٹلایا پس کیسا تھا میرا عذاب؟

By Mufti Taqi Usmani

اور ان سے پہلے لوگوں نے بھی ( پیغمبروں ) کو جھٹلایا تھا ، اور یہ ( عرب کے مشرکین ) تو اس سازوسامان کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے ہیں جو ہم نے ان ( پہلے لوگوں ) کو دے رکھا تھا ، پھر بھی انہوں نے میرے پیغمبروں کو جھٹلایا ، تو ( دیکھ لو کہ ) میری دی ہوئی سزا کیسی ( سخت ) تھی ۔

By Noor ul Amin

جولوگ ان سے پہلے گزرے تھے انہوں نے ( حق کو ) جھٹلایاتھا اورجو ہم نے انہیں دیاتھااس کے دسواں حصہ بھی اہل مکہ کے پاس نہیں ہے پس جب انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایاتودنیانے دیکھ لیاکہ میں نے انہیں کیسی سزادی تھی

By Kanzul Eman

اور ان سے اگلوں نے ( ف۱۱۷ ) جھٹلایا اور یہ اس کے دسویں کو بھی نہ پہنچے جو ہم نے انہیں دیا تھا ( ف۱۱۸ ) پھر انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا انکا کرنا ( ف۱۱۹ )

By Tahir ul Qadri

اور اِن سے پہلے لوگوں نے بھی ( حق کو ) جھٹلایا تھا اور یہ اس کے دسویں حصّے کو بھی نہیں پہنچے جو کچھ ہم نے اُن ( پہلے گزرے ہوؤں ) کو دیا تھا پھر انہوں نے ( بھی ) میرے رسولوں کو جھٹلایا ، سو میرا انکار کیسا ( عبرت ناک ثابت ) ہوا