Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "मैं तुम्हें बस एक बात की नसीहत करता हूँ कि अल्लाह के लिए दो-दो और एक-एक करके उठ ख़डे हो; फिर विचार करो। तुम्हारे साथी को कोई उन्माद नहीं है। वह तो एक कठोर यातना से पहले तुम्हें सचेत करने वाला ही है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ میں تمہیں ایک بات کی نصیحت کرتاہوں کہ تم اﷲ تعالیٰ کے واسطے دو دو اور ایک ایک کھڑے ہوجاؤپھرغور کرو کیا تمہارے ساتھی کوکوئی جنون ہے؟وہ تومحض ایک سخت عذاب سے پہلے تمہیں خبردار کرنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو: میں تمہیں ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں ۔ وہ یہ کہ – تم اللہ کی خاطر – دو دو اور ایک ایک کرکے اٹھو ، پھر غور کرو ۔ تمہاری ساتھی کو کوئی جنون نہیں ہے ۔ وہ تو ایک شدید عذاب سے پہلے تم کو آگاہ کرنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے نبی ( ص ) ) آپ کہہ دیجئے! میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم دو ، دو اور ایک ایک ہو کر خدا کیلئے کھڑے ہو جاؤ اور پھر غور و فکر کرو ( ضرور تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ ) تمہارے ساتھی ( رسولِ ( ص ) خدا ) میں کسی قسم کا کوئی جنون ( اور دیوانگی ) نہیں ہے وہ تو صرف ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے تمہیں ڈرانے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ، ان سے کہو کہ میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں ۔ خدا کے لیے تم اکیلے اکیلے اور دو دو مل کر اپنا دماغ لڑاؤ اور سوچو ، تمہارے صاحب میں آخر ایسی کونسی بات ہے جو جنون کی ہو؟ 66 ۔ وہ تو ایک سخت عذاب کی آمد سے پہلے تم کو متنبہ کرنے والا ہے 67

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ میں تو تمہیں صرف ایک نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ کی خاطر تم لوگ دو دو یا اکیلے اکیلے کھڑے ہوجاؤ پھر تم لوگ غور و فکر کرو تمہارے اس ساتھی کو کوئی جنون نہیں ہے ، یہ تو بس صرف تمہیں ایک سخت عذاب سے پہلے ڈر سنانے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہو کہ : میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ تم چاہے دو دو مل کر اور چاہے اکیلے اکیلے اللہ کی خاطر اٹھ کھڑے ہو ۔ ( ٢١ ) پھر ( انصاف سے ) سوچو ( توفورا سمجھ میں آجائے گا کہ ) تمہارے اس ساتھی ( یعنی محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) میں جنون کی کوئی بات بھی تو نہیں ہے ۔ وہ تو ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے تمہیں خبردار کررہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:میں تمہیں ایک بات کی نصیحت کرتاہوں کہ اللہ کے واسطے تم دودومل کراوراکیلے اکیلے رہ کرخوب سوچوکہ آیاتمہارے صاحب ( رسول اللہ ) میں کوئی جنون کی بات ہے؟وہ تو محض ایک شدیدعذاب سے پہلے تمہیں ڈرانے والا ہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ میں تمہیں ایک نصیحت کرتا ہوں ( ف۱۲۰ ) کہ اللہ کے لیے کھڑے رہو ( ف۱۲۱ ) دو دو ( ف۱۲۲ ) اور اکیلے اکیلے ( ف۱۲۳ ) پھر سوچو ( ف۱۲٤ ) کہ تمہارے ان صاحب میں جنون کی کوئی بات نہیں ، وہ تو نہیں مگر نہیں مگر تمہیں ڈر سنانے والے ( ف۱۲۵ ) ایک سخت عذاب کے آگے ( ف۱۲٦ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میں تمہیں بس ایک ہی ( بات کی ) نصیحت کرتا ہوں کہ تم اﷲ کے لئے ( روحانی بیداری اور انتباہ کے حال میں ) قیام کرو ، دو دو اور ایک ایک ، پھر تفکّر کرو ( یعنی حقیقت کا معاینہ اور مراقبہ کرو تو تمہیں مشاہدہ ہو جائے گا ) کہ تمہیں شرفِ صحبت سے نوازنے والے ( رسولِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہرگز جنون زدہ نہیں ہیں وہ تو سخت عذاب ( کے آنے ) سے پہلے تمہیں ( بروقت ) ڈر سنانے والے ہیں ( تاکہ تم غفلت سے جاگ اٹھو )