Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "मैं तुम से कोई बदला नहीं माँगता वह तुम्हें ही मुबारक हो। मेरा बदला तो बस अल्लाह के ज़िम्मे है और वह हर चीज का साक्षी है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ میں نے تم سے جواجرمانگاہے وہ تمہارے لیے ہی ہے،میرااجرصرف اﷲ تعالیٰ ہی پرہے اوروہ ہرچیزپرگواہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہو: میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو تمہارے ہی لئے مانگا ہے ۔ میرا اجر تو بس اللہ پر ہے اور وہ ہر چیز پر حاضر وناظر ہے ۔

By Hussain Najfi

کہہ دیجئے! میں نے ( تبلیغِ رسالت ( ص ) کے سلسلہ میں ) تم سے جو اجر مانگا ہے وہ تمہارے ہی ( فائدہ کے ) لئے ہے میری اجرت تو بس اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے ۔

By Moudoodi

۔ ان سے کہو ، اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو وہ تم ہی کو مبارک رہے 68 ۔ میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے 69 ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے ( اگر ) میں نے تم سے کوئی بدلہ مانگا ہے تو وہ تم لوگوں کا ہے ، میرا بدلہ تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) کے ذمے ہے اور وہ ہرچیز پر گواہ ہیں

By Mufti Taqi Usmani

کہو : میں نے اگر اس بات پر تم سے کوئی اجرت مانگی ہو تو وہ تمہاری ہے ۔ میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی کے ذمے نہیں ہے ، اور وہ ہر چیز کا مشاہدہ کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:اگر میں نے تم سے کچھ اجرت مانگی ہوتووہ تم ہی رکھومیرااجرتواللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہرچیز پر حاضر و ناظر ہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ میں نے تم سے اس پر کچھ اجر مانگا ہو تو وہ تمہیں کو ( ف۱۲۷ ) میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میں نے ( اس اِحسان کا ) جو صلہ تم سے مانگا ہو وہ بھی تم ہی کو دے دیا ، میرا اجر صرف اﷲ ہی کے ذمّہ ہے ، اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے