कह दो, "सत्य आ गया (असत्य मिट गया) और असत्य न तो आरम्भ करता है और न पुनरावृत्ति ही।"
آپ کہہ دیں کہ حق آگیااورباطل نہ آغازکرسکتاہے اورنہ وہ اِعادہ کر سکتا ہے۔
کہہ دو کہ حق آگیا اور باطل نہ آغاز کرتا ہے اور نہ اعادہ ۔
آپ ( ص ) کہہ دیجئے! حق آگیا ہے اور باطل نہ کچھ ایجاد کر سکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے ( بالکل مٹ گیا ہے ) ۔
کہو حق آگیا ہے اور اب باطل کے کیے کچھ نہیں ہو سکتا ۔
۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ حق آگیا اور نہ تو باطل کسی چیز کو شروع کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ لوٹا سکتا ہے
کہہ دو کہ : حق آچکا ہے اور باطل میں نہ کچھ شروع کرنے کا دم ہے نہ دوبارہ کرنے کا ۔
آپ کہہ دیجئے کہ حق آگیا اور باطل نے تونہ پہلی بارکچھ پیدا کیا تھا اور نہ دوبارکرے گا
تم فرماؤ حق آیا ( ف ۱۲۹ ) اور باطل نہ پہل کرے اور نہ پھر کر آئے ( ف۱۳۰ )
فرما دیجئے: حق آگیا ہے اور باطل نہ ( کچھ ) پہلی بار پیدا کر سکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے