जिन लोगों ने इनकार किया वे कहते हैं कि "क्या हम तुम्हें एक ऐसा आदमी बताएँ जो तुम्हें ख़बर देता है कि जब तुम बिलकुल चूर्ण-विचूर्ण हो जाओगे तो तुम नवीन काय में जीवित होगे?"
اورجن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے کہا کہ کیاہم تمہیں ایسا آدمی نہ بتائیں جوتمہیں خبردیتا ہے کہ جب تم ریزہ ریزہ کردیے جاؤگے پوری طرح ریزہ ریزہ کیاجاناتوبلاشبہ تم یقینانئی تخلیق میں ہوگے۔
اور جنہوں نے کفر کیا ، وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تم کو ایک ایسا آدمی دکھائیں ، جو تم کو یہ خبر دے رہا ہے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو از سر نو ایک نئی خلقت میں اٹھائے جاؤ گے!
اور کافر ( ایک دوسرے سے ) کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مرنے کے بعد ) بالکل ریزہ ریزہ کر دیئے جاؤگے تو تم ازسرِنو پیدا کئے جاؤگے ۔
منکرین لوگوں سے کہتے ہیں ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہوچکا ہوگا اس وقت تم نئے سرے سے پیدا کر دیے جاؤ گے؟
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں اس شخص کا پتا ( نہ ) بتائیں جو تم لوگوں کو خبر دیتا ہے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ کردیے جاؤگے تو بے شک البتہ نئے سرے سے تم پیدا کیے جاؤگے
اور یہ کافر لوگ ( ایک دوسرے سے ) کہنے لگے : کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص کا پتہ بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مر کر ) بالکل ریزہ ریزہ ہوچکو گے اس وقت تم ایک نئے جنم میں آؤ گے ؟
اور کافر ( ایک دوسرے سے ) کہتے ہیں :’’ کیا ہم تمہیں ایسا آدمی نہ بتائیںجو یہ خبردیتا ہے کہ جب تم ( مرنے کے بعد ) بالکل ریزہ ریزہ ہوجائو گے توازسرنوپیداکئے جائوگے
اور کافر بولے ( ف۱۵ ) کیا ہم تمہیں ایسا مرد بتادیں ( ف۱٦ ) جو تمہیں خبر دے کہ جب تم پرزہ ہو کر بالکل ریزہ ہو کر بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ تو پھر تمہیں نیا بَننا ہے ،
اور کافر لوگ ( تعجب و استہزاء کی نیت سے ) کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایسے شخص کا بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مَر کر ) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو یقیناً تمہیں ( ایک ) نئی پیدائش ملے گی