Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उस ने अल्लाह पर झूठ घड़कर थोपा है, या उसे कुछ उन्माद है? नहीं, बल्कि जो लोग आख़िरत पर ईमान नहीं रखते वे यातना और परले दरजे की गुमराही में हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیااُس نے اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھاہے یااُس کوجنون ہے؟بلکہ جوآخرت پر یقین نہیں رکھتے وہی عذاب میں اوردورکی گمراہی میں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اس کو کسی قسم کا جنون ہے؟ بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، وہی عذاب اور نہایت دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا یہ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ہے ( پیغمبرِ اسلام ( ص ) تو نہیں ) بلکہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور دور دراز کی گمراہی ( سخت گمراہی ) میں مبتلا ہیں ۔

By Moudoodi

نہ معلوم یہ شخص اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑتا ہے ہے یا اسے جنون لاحق ہے ” 10 ۔ نہیں ، بلکہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور و ہی بری طرح بہکے ہوئے ہیں 11 ۔

By Mufti Naeem

یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ( کی بیماری ) ہے ، بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

پتہ نہیں اس شخص نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اسے کسی طرح کا جنون لاحق ہے ؟ نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ خود عذاب میں اور پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔ ( ٢ )

By Noor ul Amin

معلوم نہیں کہ وہ اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے یااسے جنون ہے‘‘ ( یہ بات نہیں ) بلکہ یہ لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور گمراہی میں دورتک چلے گئے ہیں

By Kanzul Eman

کیا اللہ پر اس نے جھوٹ باندھا یا اسے سودا ہے ( ف۱۷ ) بلکہ وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ( ف۱۸ ) عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( یا تو ) وہ اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ہے ، ( ایسا کچھ بھی نہیں ) بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور پرلے درجہ کی گمراہی میں ( مبتلا ) ہیں