क्या उन्होंने आकाश और धरती को नहीं देखा, जो उन के आगे भी है और उन के पीछे भी? यदि हम चाहें तो उन्हें धरती में धँसा दें या उन पर आकाश से कुछ टुकड़े गिरा दें। निश्चय ही इसमें एक निशानी है हर उस बन्दे के लिए जो रुजू करने वाला हो
توکیا انہوں نے اپنے آگے اور اپنے پیچھے سے آسمان اورزمین کونہیں دیکھا؟اگرہم چاہیں تو ہم انہیں زمین میں دھنسا دیں یا آسمان سے ٹکڑے اُن پر گرا دیں،یقینااس میں ضرورہر اُس بندے کے لیے ایک نشانی ہے جورجوع کرنے والاہے۔
کیا انہوں نے اپنے آگے اور پیچھے ، آسمان وزمین پر نظر نہیں ڈالی؟ اگر ہم چاہیں تو ان کے سمیت زمین کو دھنسا دیں یا ان پر آسمان سے ٹکڑے گرادیں! بیشک اس کے اندر ہر اس بندے کیلئے بہت بڑی نشانی ہے ، جو متوجہ ہونے والا ہو ۔
کیا انہوں نے اسے نہیں دیکھا جو ان کے آگے پیچھے ہے ( ان کو محیط ہے ) یعنی آسمان و زمین! اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے کچھ ٹکڑے گرا دیں ۔ بے شک اس میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والے بندہ کیلئے ایک نشانی ہے ۔
کیا انہوں نے کبھی اس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو انہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے؟ ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں ، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے ان پر گرا دیں 12 ۔ درحقیقت اس میں ایک نشانی ہے ہر اس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہو 13 ۔ ع1
کیا یہ لوگ اپنے آگے اور اپنے پیچھے آسمان اور زمین کی طرف نہیں دیکھتے ، اگر ہم چاہیں تو ان لوگوں کو زمین میں دھنسا دیں یا ہم ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرادیں ، بلاشبہ اس میں البتہ ہر اس بندے کے لیے نشانی ہے جو رجوع کرنے والا ہے
بھلا کیا ان لوگوں نے اس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو ان کے آگے بھی موجود ہیں اور ان کے پیچھے بھی ۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں ، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے ان پر گرا دیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس میں ہر اس بندے کے لیے ایک نشانی ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو ۔
کیا انہوں نے آسمان اور زمین کو نہیں دیکھاجو انہیں آگے اور پیچھے سے ( گھیرے ہوئے ہیں ) اگرہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسادیں یاان پر آسمان کے کچھ ٹکڑے گرادیں بلاشبہ اس بات میں ہر رجوع کرنے والے بندے کے لئے ایک نشانی ہے
تو کیا انہوں نے نہ دیکھا جو ان کے آگے اور پیچھے ہے آسمان اور زمین ( ف۱۹ ) ہم چاہیں تو انھیں ( ف۲۰ ) زمین میں دھنسادیں یا ان پر آسمان کا ٹکڑا گرادیں ، بیشک اس ( ف۲۱ ) میں نشانی ہے ہر رجوع لانے والے بندے کے لیے ( ف۲۲ )
سو کیا انہوں نے اُن ( نشانیوں ) کو نہیں دیکھا جو آسمان اور زمین سے اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے ( انہیں گھیرے ہوئے ) ہیں ۔ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا اُن پر آسمان سے کچھ ٹکڑے گرا دیں ، بیشک اس میں ہر اس بندے کے لئے نشانی ہے جو اﷲ کی طرف رجوع کرنے والا ہے