Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिन लोगों को ज्ञान प्राप्त हुआ है वे स्वयं देखते हैं कि जो कुछ तुम्हारे रब की ओर से तुम्हारी ओर अवतरित हुआ है वही सत्य है, और वह उस का मार्ग दिखाता है जो प्रभुत्वशाली, प्रशंसा का अधिकारी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جن کوعلم دیاگیاہے وہ دیکھتے ہیں کہ جو آپ کے رب کی جناب سے آپ کی طرف نازل کیاگیاہے وہ حق ہے اور وہ اس کے راستے کی طرف راہ نمائی کرتا ہے جو سب پر غالب، تمام خوبیوں والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جن کو علم عطا ہوا ہے ، وہ اس چیز کو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے ، سمجھتے ہیں کہ یہی حق ہے اور وہ خدائے عزیز وحمید کے راستہ کی طرف رہنمائی کرتی ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں جو کچھ ( قرآن ) آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے اور وہ غالب اور لائقِ ستائش ( خدا ) کے راستہ کی طرف راہنمائی کرتا ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہے 9 ۔

By Mufti Naeem

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا وہ سمجھتے ( یقین رکھتے ) ہیں کہ جو آپ کے رب کی طرف سے آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے وہی حق ہے اور اس ذات کی راہ دکھاتا ہے جو غالب اور قابلِ تعریف ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ خوب سمجھتے ہیں کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے جو کچھ نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے اور اس ( اللہ ) کا راستہ دکھاتا ہے جو اقتدار کا مالک بھی ہے ، ہر تعریف کا مستحق بھی ۔

By Noor ul Amin

اور جن لوگوں کو علم دیاگیا ہے وہ خوب سمجھتے ہیں کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہواوہ حق ہے اور اس اللہ کی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو غالب اور لائقِ حمدوثناء ہے

By Kanzul Eman

اور جنہیں علم والا ( ف۱۳ ) وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا ( ف۱٤ ) وہی حق ہے اور عزت والے سب خوبیوں سراہے کی راہ بتاتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ایسے لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو ( کتاب ) آپ کے رب کی طرف سے آپ کی جانب اتاری گئی ہے وہی حق ہے اور وہ ( کتاب ) عزت والے ، سب خوبیوں والے ( رب ) کی راہ کی طرف ہدایت کرتی ہے