"रहे वे लोग जिन्होंने हमारी आयतों को मात करने का प्रयास किया, वह हैं जिन के लिए बहुत ही बुरे प्रकार की दुखद यातना है।"
اورجن لوگوں نے ہماری آیات میں کوشش کی اس حال میں کہ نیچا دِکھانے والے ہیں،یہی لوگ ہیں جن کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔
اور جو ہماری آیات کو زک پہنچانے کی سعی میں سرگرم ہیں ، وہی ہیں جن کیلئے دردناک عذاب کا خاص حصہ ہوگا ۔
اور جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں ( انہیں جھٹلا کر ہمیں ) ہرانے کی کوشش کرتے ہیں یہی وہ ( بدبخت ) لوگ ہیں جن کیلئے سخت قسم کا دردناک عذاب ہے ۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگایا ہے ، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے ۔ 8
اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں میں ( اس غرض سے ) کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں عاجز کردیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے سخت ترین ( اور ) دردناک عذاب ہے
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے بارے میں یہ کوشش کی ہے کہ انہیں ناکام بنائیں ، ان کے لیے بلا کا دردناک عذاب ہے ۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے پر زورلگایاان کے لئے بدترین قسم کادردناک عذاب ہے
اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں ہرانے کی کوشش کی ( ف۱۲ ) ان کے لیے سخت عذاب دردناک میں سے عذاب ہے ،
اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں ( مخالفانہ ) کوشش کی ( ہمیں ) عاجز کرنے کے زعم میں انہی لوگوں کے لئے سخت دردناک عذاب کی سزا ہے