Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वह रात को दिन में प्रविष्ट करता है और दिन को रात में प्रविष्ट करता है। उस ने सूर्य और चन्द्रमा को काम में लगा रखा है। प्रत्येक एक नियत समय पूरी करने के लिए चल रहा है। वही अल्लाह तुम्हारा रब है। उसी की बादशाही है। उस से हटकर जिन को तुम पुकारते हो वे एक तिनके के भी मालिक नहीं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ رات کودن میں داخل کرتاہے اور دن کورات میں داخل کرتاہے اورسورج اورچاندکواُس نے مسخرکررکھاہے،ہرایک مقررہ وقت تک کے لیے چل رہاہے،یہ ہے اﷲ تعالیٰ تمہارا رب، بادشاہی اُسی کی ہے اوراُس کے سوا جن لوگوں کو بھی تم پکارتے ہو وہ کھجورکی گٹھلی کے چھلکے کی ملکیت بھی نہیں رکھتے۔

By Amin Ahsan Islahi

وہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے – ہر ایک گردش کرتا ہے ایک معین وقت کیلئے ۔ وہی اللہ تمہارا رب ہے ، اسی کی بادشاہی ہے ۔ رہے وہ جن کو اس کے سوا تم پکارتے ہو ، تو وہ ذرہ برابر کسی چیز پر کوئی اختیار نہیں رکھتے ۔

By Hussain Najfi

وہ رات کو دن کے اندر داخل کرتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے ( ان میں سے ) ہر ایک ( اپنی ) مقررہ میعاد تک رواں دواں ہے یہ ہے اللہ تمہارا پروردگار! اسی کی حکومت ہے اور اسے چھوڑ کر جنہیں تم پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

وہ دن کے اندر رات اور رات کے اندر دن کو پروتا ہوا لے آتا 30 ہے ۔ چاند اور سورج کو اس نے مسخر کر رکھا 31 ہے ۔ یہ سب کچھ ایک وقت مقرر تک چلے جا رہا ہے ۔ وہی اللہ ( جس کے یہ سارے کام ہیں ) تمہارا رب ہے ۔ بادشاہی اسی کی ہے ۔ اسے چھوڑ کر جن دوسروں کو تم پکارتے ہو وہ ایک پر کاہ 32 کے مالک بھی نہیں ہیں ۔

By Mufti Naeem

وہ ( اللہ تعالیٰ ) رات ( کے کچھ حصے ) کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن ( کے کچھ حصے ) کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگارکھا ہے ، ہر ایک ایک مقررہ میعاد تک چل رہا ہے ، یہ ہے اللہ ( جو ) تمہارا ( رب ) ہے اسی کے لیے بادشاہت ہے اور جن کو تم اسے چھوڑ کر پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کی جھلی کے بھی مالک نہیں

By Mufti Taqi Usmani

وہ رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا ہے ۔ ( ان میں سے ) ہر ایک کسی مقررہ میعاد تک کے لیے رواں دواں ہے ۔ یہ ہے اللہ جو تمہارا پروردگار ہے ، ساری بادشاہی اسی کی ہے ۔ اور اسے چھوڑ کر جن ( جھوٹے خداؤں ) کو تم پکارتے ہو ، وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی کوئی اختیار نہیں رکھتے ۔

By Noor ul Amin

وہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاندکوکام پر لگادیا ہے ہر ایک مقررمدت تک چلتا رہیگا وہی اللہ تمہارارب ہے اس ہی کی بادشاہی ہے اور اسے چھوڑکرجن ( دفن شدہ مُردے پیروں اور فقیروں وغیرہ ) کو تم پکارتے ہووہ توکجھورکی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں

By Kanzul Eman

رات لاتا ہے دن کے حصہ میں ( ف٤۰ ) اور دن لاتا ہے رات کے حصہ میں ( ف٤۱ ) اور اس نے کام میں لگائے سورج اور چاند ہر ایک ایک مقرر میعاد تک چلتا ہے ( ف٤۲ ) یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے ، اور اس کے سوا جنہیں تم پوجتے ہو ( ف٤۳ ) دانہ خُرما کے چھلکے تک کے مالک نہیں ،

By Tahir ul Qadri

وہ رات کو دن میں داخل فرماتا ہے اور دن کو رات میں داخل فرماتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو ( ایک نظام کے تحت ) مسخرّ فرما رکھا ہے ، ہر کوئی ایک مقرر میعاد کے مطابق حرکت پذیر ہے ۔ یہی اﷲ تمہارا رب ہے اسی کی ساری بادشاہت ہے ، اور اس کے سوا تم جن بتوں کو پوجتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے باریک چھلکے کے ( بھی ) مالک نہیں ہیں