Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ लोगो! अल्लाह की तुम पर जो अनुकम्पा है, उसे याद करो। क्या अल्लाह के सिवा कोई और पैदा करने वाला है, जो तुम्हें आकाश और धरती से रोज़ी देता हो? उस के सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं। तो तुम कहाँ से उलटे भटके चले जा रहे हो?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو!اپنے اوپراﷲ تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو، کیا اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی اورخالق بھی ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ اُس کے سواکوئی معبودنہیں توتم کہاں سے بہکائے جاتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! تمہارے اوپر اللہ کا جو انعام ہے ، اس کا دھیان کرو ۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے ، جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق بہم پہنچاتا ہو؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تو تم کہاں اوندھے ہوئے جاتے ہو؟

By Hussain Najfi

اے لوگو! اللہ کے وہ احسانات یاد کرو جو اس نے تم پر کئے ہیں کیا اللہ کے سوا کوئی اور ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہو؟ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے تم کہاں الٹے چلے جا رہے ہو؟

By Moudoodi

لوگو ، تم پر اللہ کے جو احسانات ہیں انہیں یاد 6 رکھو ۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق بھی ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رز ق دیتا ہو؟ کوئی معبود اس کے سوا نہیں ، آخر تم کہاں سے دھوکا کھا رہے 7 ہو؟

By Mufti Naeem

اے لوگو! اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمت کو یاد کرو ( جو ) تم پر ( ہے ) کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ( بھی ) کوئی پیدا کرنے والا ہے جو تم لوگوں کو آسمانوں اور زمین سے رزق عطا فرمائے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم لوگ کس طرف اُلٹے لے جائے جارہے ہو؟

By Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! یاد کرو ان نعمتوں کو جو اللہ نے تم پر نازل کی ہیں ۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ پھر آخر تم کہاں اوندھے چلے جارہے ہو؟

By Noor ul Amin

لوگو!اپنے آپ پر اللہ کا احسان یادکرواللہ کے سواکوئی خالق ہے جو تمہیں آسمانوں و زمین سے رزق دے ( یادرکھو ) اس کے سواکوئی معبود نہیں ، پھر تم کہاں سے دھوکا کھا جاتے ہو

By Kanzul Eman

اے لوگو! اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو ( ف۵ ) کیا اللہ کے سوا اور بھی کوئی خالق ہے کہ آسمان اور زمین سے تمہیں روزی دے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، تو تم کہاں اوندھے جاتے ہو ( ف۷ )

By Tahir ul Qadri

اے لوگو! اپنے اوپر اﷲ کے انعام کو یاد کرو ، کیا اﷲ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو