Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह जो दयालुता लोगों के लिए खोल दे उसे कोई रोकने वाला नहीं और जिसे वह रोक ले तो उस के बाद उसे कोई जारी करने वाला भी नहीं। वह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت میں سے جوکچھ کھول دیتا ہے تواُسے کوئی بندکرنے والا نہیں اور جسے وہ بند کردیتا ہے تواس کے بعد اُسے کوئی بھیجنے والا نہیں اور وہ سب پرغالب،کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ لوگوں کیلئے جس رحمت کا فتح باب کرے تو اس کو کوئی روکنے والا نہیں اور جس کو روک لے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں اور وہی حقیقی عزیز وحکیم ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ لوگوں کیلئے ( اپنی ) رحمت ( کا جو دروازہ ) کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جسے وہ بند کر دے اسے اس ( اللہ ) کے بعد کوئی کھولنے والا نہیں ہے وہ زبردست ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی لوگوں کے لیے کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے وہ بند کر دے اسے اللہ کے بعد پھر کوئی دوسرا کھولنے والا 4 نہیں ۔ وہ زبردست اور حکیم 5 ہے ۔

By Mufti Naeem

جو رحمت اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں کے لیے کھول دیتے ہیں پس کوئی اس کو روکنے والا نہیں اور جس ( رحمت ) کو وہ روک دیں تو اس ( کے روک دینے ) کے بعد اس ( رحمت ) کو کوئی جاری کرنے والا نہیں اور وہ زبردست ( غلبے والے ) حکمت والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

جس رحمت کو اللہ لوگوں کے لیے کھول دے ، کوئی نہیں ہے جو اسے روک سکے اور جسے وہ روک لے تو کوئی نہیں ہے جو اس کے بعد اسے چھڑا سکے ۔ اور وہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

By Noor ul Amin

اللہ اگرلوگوں کے لئے اپنی رحمت کا ( دروازہ ) کھول دے توا سے کوئی بندکرنیوالانہیں اور جسے وہ بندکردے تواس کے بعد اسے کوئی کھولنے وا لانہیں اور وہ غالب حکیم ہے

By Kanzul Eman

اللہ جو رحمت لوگوں کے لیے کھولے ( ف٤ ) اس کا کوئی روکنے والا نہیں ، اور جو کچھ روک لے تو اس کی روک کے بعد اس کا کوئی چھوڑنے والا نہیں ، اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اﷲ انسانوں کے لئے ( اپنے خزانۂ ) رحمت سے جو کچھ کھول دے تو اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے ، اور جو روک لے تو اس کے بعد کوئی اسے چھوڑنے والا نہیں ، اور وہی غالب ہے بڑی حکمت والا ہے