Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो किताब हम ने तुम्हारी ओर प्रकाशना द्वारा भेजी है, वही सत्य है। अपने से पहले (की किताबों) की पुष्टि में है। निश्चय ही अल्लाह अपने बन्दों की ख़बर पूरी रखने वाला, देखने वाला है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے آپ کو کتاب میں سے جووحی کی ہے وہ حق ہے اور اپنے سے پہلے کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کی یقیناپوری خبررکھنے والا،سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تمہاری طرف جو کتاب وحی کی ہے ، یہی حق ہے ، ان ( پیشین گوئیوں ) کی مصداق ، جو اس کے پہلے سے موجود ہیں ۔ بیشک اللہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا ، دیکھنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو کتاب ہم نے بذریعۂ وحی آپ ( ص ) کی طرف بھیجی ہے وہ برحق ہے اور اپنے سے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے بیشک اللہ اپنے بندوں ( کے حالات ) سے باخبر ( اور ) بڑا دیکھنے والا نگران ہے ۔

By Moudoodi

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) جو کتاب ہم نے تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے ، تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے آئی53 تھیں ۔ بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا 54 ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ کی طرف وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی ہے وہی حق ہے جو ( کتابیں ، صحیفے ) اس سے پہلے ہیں ان کی تصدیق کرنے والی ہے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں سے مکمل باخبر ، خوب دیکھنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہارے پاس وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی ہے وہ سچی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے ۔ یقینا اللہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ، ہر چیز کو دیکھنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

( ا ے نبی ) جو کتاب ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے وہی حق ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے بلاشبہ اللہ اپنے بندوں سے باخبراورانہیں دیکھنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور ہو کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ( ف۷۸ ) وہی حق ہے اپنے سے اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی ، بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والا ہے ( ف۷۹ )

By Tahir ul Qadri

اور جو کتاب ( قرآن ) ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہے ، وہی حق ہے اور اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے ، بیشک اﷲ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ہے خوب دیکھنے والا ہے