Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर हम ने इस किताब का उत्तराधिकारी उन लोगों को बनाया, जिन्हें हम ने अपने बन्दो में से चुन लिया है। अब कोई तो उन में से अपने आप पर ज़ुल्म करता है और कोई उन में से मध्य श्रेणी का है और कोई उन में से अल्लाह के कृपायोग से भलाइयों में अग्रसर है। यही है बड़ी श्रेष्ठता। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرہم نے اس کتاب کاوارث اُن لوگوں کو بنایاجنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب فرمایا چنانچہ اُن میں سے کوئی اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے، اوران میں سے کوئی میانہ رَو ہے اور کوئی اﷲ تعالیٰ کے حکم سے نیکیوں میں آگینکل جانے والا ہے،یہی بہت بڑا فضل ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے کتاب کا وارث بنایا ان لوگوں کو ، جن کو اپنے بندوں میں سے منتخب کیا ۔ پس ان میں سے کچھ تو اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے ہیں ، کچھ ان میں میانہ رو ہیں اور کچھ ان میں سے ، اللہ کی توفیق سے ، بھلائیوں میں سبقت کرنے والے ہیں ۔ یہی سب سے بڑا فضل ہے ۔

By Hussain Najfi

پھر ہم نے اس کا وارث ان کو بنایا جن کو ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب کر لیا ہے پس ان بندوں سے بعض تو اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں اور بعض معتدل ہیں اور بعض اللہ کے اذن ( اور اس کی توفیق ) سے نیکیوں میں سبقت لے جانے والے ہیں یہی تو بہت بڑا فضل ہے ۔

By Moudoodi

پھر ہم نے اس کتاب کا وارث بنا دیا ان لوگوں کو جنہیں ہم نے ( اس وراثت کے لیے ) اپنے بندوں میں سے چن55 لیا ۔ اب کوئی تو ان میں سے اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے ، اور کوئی بیچ کی راس ہے ، اور کوئی اللہ کے اذن سے نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہے ، یہی بہت بڑا فضل 56 ہے ۔

By Mufti Naeem

پھر ہم نے اپنے بندوں میں سے جن کو منتخب کیا تھا ( اس ) کتاب کا وارث بنادیا پس ان میں سے ( بعض ) اپنی جان پر ظلم کرنے والے ہیں اور ان میں سے ( بعض ) درمیانی راہ چلنے والے ہیں اور ان میں سے ( بعض ) اللہ ( تعالیٰ ) کی توفیق سے نیکی کے کاموں میں سبقت کرنے والے ہیں ، یہ ہی بہت بڑا فضل ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے اس کتاب کا وارث اپنے بندوں میں سے ان کو بنایا جنہیں ہم نے چن لیا تھا ( ٩ ) پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنی جان پر ظلم کرنے والے ہیں ، اور انہی میں سے کچھ ایسے ہیں جو درمیانے درجے کے ہیں ، اور کچھ وہ ہیں جو اللہ کی توفیق سے نیکیوں میں بڑے چلے جاتے ہیں ۔ اور یہ ( اللہ کا ) بہت بڑا فضل ہے ۔

By Noor ul Amin

پھرہم نے ان لوگوں کو کتاب کاوارث بنایاجنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے چن لیاپھر بعض تو ان میں سے اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں اور بعض ان میں سے میانہ روہیں اور بعض اللہ کی توفیق سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں یہی درحقیقت اللہ کابہت بڑافضل ہے

By Kanzul Eman

پھر ہم نے کتاب کا وارث کیا اپنے چنے ہوئے بندوں کو ( ف۸۰ ) تو ان میں کوئی اپنی جان پر ظلم کرتا ہے اور ان میں کوئی میانہ چال پر ہے ، اور ان میں کوئی وہ ہے جو اللہ کے حکم سے بھلائیوں میں سبقت لے گیا ( ف۸۱ ) یہی بڑا فضل ہے ،

By Tahir ul Qadri

پھر ہم نے اس کتاب ( قرآن ) کا وارث ایسے لوگوں کو بنایا جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے چُن لیا ( یعنی امّتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ) ، سو ان میں سے اپنی جان پر ظلم کرنے والے بھی ہیں ، اور ان میں سے درمیان میں رہنے والے بھی ہیں ، اور ان میں سے اﷲ کے حکم سے نیکیوں میں آگے بڑھ جانے والے بھی ہیں ، یہی ( آگے نکل کر کامل ہو جانا ہی ) بڑا فضل ہے