Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

रहे वे लोग जिन्होंने इनकार किया, उन के लिए जहन्नम की आग है, न उन का काम तमाम किया जाएगा कि मर जाएँ और न उन से उस की यातना ही कुछ हल्की की जाएगी। हम ऐसा ही बदला प्रत्येक अकृतज्ञ को देते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجن لوگوں نے کفرکیا، اُن کے لیے جہنم کی آگ ہے،نہ اُن پر فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ مرجائیں اور نہ ہی جہنم کا عذاب اُن سے ہلکا کیا جائے گا، ہرناشکرے کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا ، ان کیلئے جہنم کی آگ ہے ۔ نہ ان کی قضا ہی آئے گی کہ مرجائیں اور نہ ان سے ان کا عذاب ہی کچھ ہلکا کیا جائے گا ۔ ایسا ہی ہم بدلہ دیں گے ہر ناشکرے کو ۔

By Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کیلئے دوزخ کی آگ ہے ( وہاں ) نہ ان کی موت کا فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ مر جائیں اور نہ ہی ان کیلئے عذابِ جہنم میں کوئی کمی کی جائے گی ہم اسی طرح ہر ناشکرے کو سزا دیتے ہیں ۔

By Moudoodi

اور جن لوگوں نے کفر کیا 62 ہے ان کے لیے جہنم کی آگ ہے ۔ نہ ان کا قصہ پاک کر دیا جائے گا کہ مر جائیں اور نہ ان کے لیے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی ۔ اس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر اس شخص کو جو کفر کرنے والا ہو ۔

By Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ تو ان پر ( موت کا ) فیصلہ کیا جائے کہ وہ مرجائیں اور نہ ان لوگوں سے اس کا عذاب ہی ہلکاکیا جائے گا ، ایسا ہی ہم ناشکرے کو بدلہ ( سزا ) دیتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر کی روش اپنا لی ہے ان کے لیے دوزخ کی آگ ہے ، نہ تو ان کا کام تمام کیا جائے گا کہ وہ مر ہی جائیں ، اور نہ ان سے دوزخ کا عذاب ہلکا کیا جائے گا ۔ ہر ناشکرے کافر کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے جہنم کی آگ ہے نہ توان کاقصہ پاک کیا جائے گا کہ وہ مرجائیں گے اور نہ ہی ان سے جہنم کاعذاب ہلکا کیا جائے گا ہم ہر ناشکرے کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

By Kanzul Eman

اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ ان کی قضا آئے کہ مرجائیں ( ف۸۵ ) اور نہ ان پر اس کا ( ف۸٦ ) عذاب کچھ ہلکا کیا جائے ، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ہر بڑے ناشکرے کو ،

By Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے ، نہ ان پر ( موت کا ) فیصلہ کیا جائے گا کہ مر جائیں اور نہ ان سے عذاب میں سے کچھ کم کیا جائے گا ، اسی طرح ہم ہر نافرمان کو بدلہ دیا کرتے ہیں