Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने अल्लाह की कड़ी-कड़ी क़समें खाई थी कि यदि उन के पास कोई सचेतकर्ता आए तो वे समुदायों में से प्रत्येक से बढ़कर सीधे मार्ग पर होंगे। किन्तु जब उन के पास एक सचेतकर्ता आ गया तो इस चीज़ ने धरती में उन के घमंड और बुरी चालों के कारण उन की नफ़रत ही में अभिवृद्धि की,

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورانہوں نے اپنی پختہ قسمیں کھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی قسم کھائی کہ یقیناًاگر اُن کے پاس کوئی خبردار کرنے والا آیا تووہ یقیناضرورہراُمت سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوں گے، پھر جب ایک خبردارکرنے والا اُن کے پاس آیا تواُس نے اُن کے دور بھاگنے کے سوا کوئی اضافہ نہیں کیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اللہ کی پکی پکی قسمیں کھائیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نذیر آیا تو وہ ہر امت سے زیادہ ہدایت اختیار کرنے والے بنیں گی ۔ پس جب ان کے پاس ایک نذیر آیا تو اس چیز نے ، زمین میں ان کے تکبر کے باعث ، ان کی بیزاری اور ان کی بری چالوں ہی میں اضافہ کیا اور بری چال تو اسی کو گھیرتی ہے جو بری چال چلتا ہے ۔ پس یہ نہیں انتظار کر رہے ہیں مگر اسی سنتِ الہٰی کا ، جو اگلوں کے باب میں ظاہر ہوئی ۔ تو تم سنتِ الہٰی میں نہ کوئی تبدیلی پاؤ گے اور نہ تم سنتِ الہٰی کو ٹلتے ہوئے ہی پاؤ گے ۔

By Hussain Najfi

اور یہ لوگ ( کفارِ مکہ ) بڑی سخت قَسمیں کھا کر کہتے تھے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا ( پیغمبر ) آیا تو وہ ہر ایک قوم سے بڑھ کر ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے لیکن جب ان کے پاس ڈرانے والا آگیا تو اس ( کی آمد ) نے ان کی نفرت ۔

By Moudoodi

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی خبردار کرنے والا ان کے ہاں آگیا ہوتا تو یہ دنیا کی ہر دوسری قوم سے بڑھ کر راست رو 71 ہوتے ۔ مگر جب خبردار کرنے والا ان کے پاس آگیا تو اس کی آمد نے ان کے اندر حق سے فرار کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کیا ۔

By Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) پر اپنی بڑی مضبوط قسمیں کھائیں کہ اگر ان کے پاس ڈر سنانے والا ( نبی ) آیا تو البتہ ضرور بالضرور وہ ہر امت سے زیادہ ہدایت ( پر چلنے ) والے ہوں گے پھر جب ان کے پاس ڈر سنانے والا ( حضور ﷺ ) آیا تو ان لوگوں کے حق میں اس ( نبی کی آمد ) نے صرف ( حق سے ) دور بھاگنے میں ہی اضافہ کیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے پہلے اللہ کی بڑے زوروں میں قسمیں کھائی تھیں کہ اگر ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا ( پیغمبر ) آیا تو وہ ہر دوسری امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے ۔ ( ١٢ ) مگر جب ان کے پاس ایک خبردار کرنے والا آگیا تو اس کے آنے سے ان کی حالت میں اور کوئی ترقی نہیں ہوئی ، سوائے اس کے کہ یہ ( حق کے راستے سے ) اور زیادہ بھاگنے لگے ۔

By Noor ul Amin

یہ لوگ ( کفارِ قریش ) اللہ کی پختہ قسمیں کھایا کر تے تھے کہ اگران کے پاس کوئی ڈرانے والا ( رسول ) آجائے تو دوسری سب امتوں سے زیادہ ہدایت پالیں گے مگر جب ان کے پا س ڈرانے والاآگیاتوان میں نفرت ہی بڑھتی گئی

By Kanzul Eman

اور انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنی قسموں میں حد کی کوشش سے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا تو وہ ضرور کسی نہ کسی گروہ سے زیادہ راہ پر ہوں گے ( ف۱۰۳ ) پھر جب ان کے پاس ڈر سنانے والا تشریف لایا ( ف۱۰٤ ) تو اس نے انہیں نہ بڑھا مگر نفرت کرنا ( ف۱۰۵ )

By Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ اﷲ کے ساتھ بڑی پختہ قَسمیں کھایا کرتے تھے کہ اگر اُن کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آجائے تو یہ ضرور ہر ایک امّت سے بڑھ کر راہِ راست پر ہوں گے ، پھر جب اُن کے پاس ڈر سنانے والے ( نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تشریف لے آئے تو اس سے اُن کی حق سے بیزاری میں اضافہ ہی ہوا