Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ही आकाशों और धरती को थामे हुए है कि वे टल न जाएँ और यदि वे टल जाएँ तो उस के पश्चात कोई भी नहीं जो उन्हें थाम सके। निस्संदेह, वह बहुत सहनशील, क्षमा करने वाला है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًاﷲ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ دونوں ٹل نہ جائیں اور اگر وہ دونوں ٹل جائیں تو اس کے بعد اﷲ تعالیٰ کے سوا اُن دونوں کوکوئی تھام نہیں سکتا،یقیناوہ ہمیشہ سے نہایت بردبار،بے حدبخشنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جو آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ ٹل نہ جائیں اور اگر وہ ٹل جائیں تو اس کے بعد کوئی ان کو تھامنے والا نہیں بن سکتا ۔ بیشک وہ نہایت بردبار اور بخشنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

بے شک اللہ ( اپنی قدرتِ کاملہ ) سے آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹ نہ جائیں اور اگر وہ ( بالفرض ) ہٹ جائیں تو اس کے سوا انہیں کون تھام سکتا ہے؟ بے شک وہ ( اللہ ) بڑا بردبار ( اور ) بڑا بخشنے والا ہے ۔

By Moudoodi

حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی ہے جو آسمانوں اور زمین کو ٹل جانے سے روکے ہوئے ہے ، اور اگر وہ ٹل جائیں تو اللہ کے بعد کوئی دوسرا انہیں تھامنے والا نہیں69 ہے ۔ بے شک اللہ بڑا حلیم اور درگزر فرمانے والا 70 ہے ۔

By Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) نے آسمانوں اور زمین کو گرنے سے تھام رکھا ہے اور البتہ اگر وہ دونوں گِر جائیں تو اس ( اللہ تعالیٰ ) کے بعد ( سوا ) کوئی ان دونوں کو نہیں تھام سکتا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بڑے بردبار ( اور ) بہت مغفرت کرنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو تھام رکھا ہے کہ وہ اپنی جگہ سے ٹلیں نہیں ، اور اگر وہ ٹل جائیں تو اس کے سوا کوئی نہیں ہے جو انہیں تھام سکے ۔ یقینا اللہ بڑا بردبار ، بہت بخشنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ یقیناآسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ کہیں گرنہ جائیں اور اگر وہ دونوں گرجائیں توا س کے بعدانہیں کوئی بھی اسی جگہ برقرارنہیں رکھ سکتابلاشبہ وہ بڑا بردباد اور معاف کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

بیشک اللہ روکے ہوئے ہے آسمانوں اور زمین کو کہ جنبش نہ کریں ( ف۱۰۲ ) اور اگر وہ ہٹ جائیں تو انہیں کون روکے اللہ کے سوا ، بیشک وہ علم بخشنے والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ آسمانوں اور زمین کو ( اپنے نظامِ قدرت کے ذریعے ) اس بات سے روکے ہوئے ہے کہ وہ ( اپنی اپنی جگہوں اور راستوں سے ) ہٹ سکیں ، اور اگر وہ دونوں ہٹنے لگیں تو اس کے بعد کوئی بھی ان دونوں کو روک نہیں سکتا ، بیشک وہ بڑا بُردبار ، بڑا بخشنے والا ہے