Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने अपने ठहराए हुए साझीदारो का अवलोकन भी किया, जिन्हें तुम अल्लाह को छोड़कर पुकारते हो? मुझे दिखाओ उन्होंने धरती का कौन-सा भाग पैदा किया है या आकाशों में उन की कोई भागीदारी है?" या हम ने उन्हें कोई किताब दी है कि उस का कोई स्पष्ट प्रमाण उन के पक्ष में हो? नहीं, बल्कि वे ज़ालिम आपस में एक-दूसरे से केवल धोखे का वादा कर रहे हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کیاتم نے اپنے شریکوں کودیکھاجن کوتم اﷲ تعالیٰ کے ماسواپکارتے ہو؟ مجھے بھی دِکھاؤ کہ انہوں نے زمین سے کیا کچھ پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں میں اُن کا کوئی حصہ ہے؟ یا ہم نے اُنہیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اُس میں سے کسی دلیل پرقائم ہیں؟بلکہ ظالم ایک دوسرے سے دھوکے کے سواکوئی وعدہ نہیں کرتے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہو: ذرا تم دیکھو تو اپنے ان شریکوں کو ، جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو! مجھے دکھاؤ ، انہوں نے زمین میں سے کیا پیدا کیا ہے؟ کیا ان کی آسمانوں میں کوئی حصہ داری ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے تو وہ اس کی کسی واضح دلیل پر ہیں؟ بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے سے محض پُر فریب وعدے کر رہے ہیں ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! ( اے مشرکو ) کیا تم نے کبھی اپنے ( خودساختہ ) شریکوں کو دیکھا بھی ہے جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟ یا ان کی آسمانوں میں شرکت ہے یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اس کی بناء پر ( اپنے شرک کے جواز کی ) کوئی سند رکھتے ہوں؟ ( کچھ بھی نہیں ) بلکہ ( یہ ) ظالم لوگ ایک دوسرے سے محض پُر فریب وعدے کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ان سے کہو ، کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے ان شریکوں66 کو جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو؟ مجھے بتاؤ ، انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں میں ان کی کیا شرکت ہے ؟ ( اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو ) کیا ہم نے انہیں کوئی تحریر لکھ کر دی ہے جس کی بنا پر یہ ( اپنے اس شرک کے لیے ) کوئی صاف سند رکھتے 67 ہوں؟ نہیں ، بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو محض فریب کے جھانسے دیے جا رہے 68 ہیں ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) کیا تم لوگوں نے اپنے ان شریکوں کو جنہیں تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا پکارتے ہو دیکھا ہے؟ مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین میں کیاکچھ پیدا کیا ہے یا آسمانوں میں ان کی کوئی شرکت ( حصہ داری ) ہے؟ کیا ہم نے ان لوگوں کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ لوگ اس کی کسی واضح دلیل پر ( قائم ) ہیں ( نہیں ) بلکہ ظالم لوگ ایک دوسرے کو بس صرف دھوکے ( فریب ) کا وعدہ دے رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہو کہ : بھلا بتاؤ تم اللہ کو چھوڑ کر اپنے جن من گھڑت شریکوں کو پوجا کرتے ہو ، ذرا مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین کا کونسا حصہ پیدا کیا ہے ؟ یا آسمانوں ( کی پیدائش میں ) ان کی کونسی شرکت ہے ؟ یا پھر ہم نے انہیں کوئی کتاب دے رکھی ہے جس کی کسی واضح ہدایت پر یہ لوگ قائم ہیں؟ ( ١١ ) نہیں ، بلکہ یہ ظالم لوگ ایک دوسرے کو خالص دھوکے کی یقین دہانی کرتے آئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ : اپنے ان شریکوں کو تو ذرادیکھوجنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ( اور ) مجھے بتلائوکہ انہوں نے زمین کاکونساحصہ پیدا کیا ہے؟یاآسمانوں میں ان کی کوئی شراکت ہے یاہم نے انہیں کوئی ایسی تحریردی ہے جس کی روسے وہ کوئی واضح دلیل رکھتے ہیں ( ان میں سے کوئی بھی بات نہیں ) بلکہ یہ ظالم لوگ ایک دوسرے سے صرف دھوکا اور فریب کی باتیں کرتے ہیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ بھلا بتلاؤ تو اپنے وہ شریک ( ف۹۸ ) جنہیں اللہ کے سوا پوجتے ہو مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین میں سے کونسا حصہ بنایا یا آسمانوں میں کچھ ان کا ساجھا ہے ( ف۹۹ ) یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اس کی روشن دلیلوں پر ہیں ( ف۱۰۰ ) بلکہ ظالم آپس میں ایک دوسرے کو وعدہ نہیں دیتے مگر فریب کا ( ف۱۰۱ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا تم نے اپنے شریکوں کو دیکھا ہے جنہیں تم اﷲ کے سوا پوجتے ہو ، مجھے دکھا دو کہ انہوں نے زمین سے کیا چیز پیدا کی ہے یا آسمانوں ( کی تخلیق ) میں ان کی کوئی شراکت ہے ، یا ہم نے انہیں کوئی کتاب عطا کر رکھی ہے کہ وہ اس کی دلیل پر قائم ہیں؟ ( کچھ بھی نہیں ہے ) بلکہ ظالم لوگ ایک دوسرے سے فریب کے سوا کوئی وعدہ نہیں کرتے