और नरसिंघा में फूँक मारी जाएगी। फिर क्या देखेंगे कि वे क़ब्रों से निकलकर अपने रब की ओर चल पड़े हैं
اور صور میں پھونکاجائے گا سو یکایک وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف تیزی سے دوڑ پڑیں گے۔
اور صور پھونکا جائے گا تو وہ دفعۃً قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف چل پڑیں گے ۔
اور جب ( دوبارہ ) صور پھونکا جائے گا تو وہ ایک دم اپنی قبروں سے ( نکل کر ) اپنے پروردگار کی طرف تیز تیز چلنے لگیں گے ۔
پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے 47 ۔
اور صور پھونکا جائے گا تو اچانک وہ لوگ قبروں سے ( نکل کر ) اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے
اور صور پھونکا جائے گا تو یکایک یہ اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف تیزی سے روانہ ہوجائیں گے ۔
اور ( جب ) صورپھونکاجائے گاتووہ فوراًاپنی قبروں سے ( نکل کر ) اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے
اور پھونکا جائے گا صور ( ف٦۷ ) جبھی وہ قبروں سے ( ف٦۸ ) اپنے رب کی طرف دوڑتے چلیں گے ،
اور ( جس وقت دوبارہ ) صُور پھونکا جائے گا تو وہ فوراً قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے