अतः महिमा है उस की, जिस के हाथ में हर चीज़ का पूरा अधिकार है। और उसी की ओर तुम लौटकर जाओगे
سوپاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہرچیزکی کامل بادشاہت ہے اوراُسی کی طرف تم پلٹائے جاؤگے۔
پس پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔
پس پاک ہے وہ ذات جس کے قبضۂ قدرت میں ہر چیز کی حکومت ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے ۔
پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے ، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو ۔ ع
پس پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ ( دستِ قدرت ) میں ہر چیز کی بادشاہی ہے ، اور اسی کی طرف تم لوگ لوٹائے جاؤگے
غرض پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی حکومت ہے اور اسی کی طرف تم سب کو آخر کار لے جایا جائے گا ۔
پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ ہرچیز کی حکومت ہے اور اسی طرف تم لوٹائے جائوگے
تو پاکی ہے ، اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے ، اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے ( ف۱۱۱ )
پس وہ ذات پاک ہے جس کے دستِ ( قدرت ) میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے