(कहा जाएगा) "एकत्र करो उन लोगों को जिन्होंने ज़ुल्म किया और उन के जोड़ीदारों को भी और उन को भी जिनकी अल्लाह से हटकर वे बन्दगी करते रहे हैं।
جمع کرو اُن سب لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا اور اُن کے جوڑوں کو بھی اور اُن کوبھی جن کی وہ عبادت کرتے تھے۔
جمع کرو ان کو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے ہم مشربوں کو اور ان کو جن کی یہ اللہ کے سوا پرستش کرتے رہے ہیں! پھر ان سب کو دوزخ کا رستہ دکھاؤ ۔
۔ ( فرشتوں کو حکم ہوگا کہ ) جن لوگوں نے ظلم کیا اور ان کے ہم مشربوں کو اور اللہ کو چھوڑ کر جن کی یہ پرستش کرتے تھے ان سب کو جمع کرو ۔
۔ ( حکم ہوگا ) گھیر لاؤ سب ظالموں 14 اور ان کے ساتھیوں 15 اور ان معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے 16 ،
ّ ( اللہ تعالیٰ فرمائیں گے ) ظالم لوگوں اور ان کے ساتھیوں کو اور جن کی یہ لوگ عبادت کرتے تھے
۔ ( فرشتوں سے کہا جائے گا کہ ) گھیر لاؤ ان سب کو جنہوں نے ظلم کیا تھا ، اور ان کے ساتھیوں کو بھی اور ان کو بھی
ان ظالموں کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور ان کو اکٹھا کروجن کی یہ عبا دت کیا کرتے تھے
ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو ( ف۲٤ ) اور جو کچھ وہ پوجتے تھے ،
اُن ( سب ) لوگوں کو جمع کرو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے ساتھیوں اور پیروکاروں کو ( بھی ) اور اُن ( معبودانِ باطلہ ) کو ( بھی ) جنہیں وہ پوجا کرتے تھے