उन का हाल यह था कि जब उन से कहा जाता कि "अल्लाह के सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं है।" तो वे घमंड में आ जाते थे
یقیناًیہ وہ لوگ ہیں کہ جب اُن سے کہاجاتاکہ اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی معبود نہیں تووہ تکبرکرتے تھے۔
ان کا حال یہ تھا کہ جب ان سے کہا جاتا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ اکڑتے ۔
وہ ایسے ( شریر ) لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے تو یہ تکبر کیا کرتے تھے ۔
یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا ‘’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے ‘’ تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے
بلاشبہ یہ لوگ ( اسے تھے ) کہ جب انہیں کہا جاتا: اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، تو تکبر ( بڑائی ) کیا کرتے تھے
ان کا حال یہ تھا کہ جب ان سے یہ کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو یہ اکڑ دکھاتے تھے ۔
انہیں جب یہ کہاجاتا کہ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ‘‘ تو وہ تکبرکرتے تھے
بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے ( تکبر کرتے ) تھے ( ف۳۷ )
یقیناً وہ ایسے لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں تو وہ تکبّر کرتے تھے