Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तब हम ने वायु को उस के लिए वशीभूत कर दिया, जो उस के आदेश से, जहाँ वह पहुँचना चाहता, सरलतापूर्वक चलती थी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توہم نے اُس کے لیے ہوا کوتابع کر دیا جو اُس کے حکم سے نرمی سے چلتی تھی، جدھروہ پہنچنا چاہتا تھا۔

By Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کی خدمت میں لگا دیا ہوا کو ، جو اس کے حکم سے سازگار ہوکر چلتی جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے ان کیلئے ہوا کو مسخر کر دیا تھا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے تھے آرام سے چلتی تھی ۔

By Moudoodi

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا 37 ،

By Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے لیے ہوا کو ( ایسا ) مسخر ( تابع فرمان ) کردیا ( کہ ) وہ ان کے حکم سے نرمی ( آہستگی ) سے جس طرف کو وہ چاہتے تھے ، چلاکرتی تھی

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ہوا کو ان کے قابو میں کردیا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے ہموار ہو کر چلا کرتی تھی ۔ ( ١٨ )

By Noor ul Amin

چنانچہ ہم نے ہواکو ان کے تابع کردیا جہاں آپ کو ( بادبانی کشتی کے ذریعے ) پہنچناہوتاتووہ ( ہوا ) آپ کے حکم پر نرمی سے چلتی اور وہاں پہنچا دیتی

By Kanzul Eman

تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی ( ف۵۷ ) جہاں وہ چاہتا ،

By Tahir ul Qadri

پھر ہم نے اُن کے لئے ہوا کو تابع کر دیا ، وہ اُن کے حکم سے نرم نرم چلتی تھی جہاں کہیں ( بھی ) وہ پہنچنا چاہتے