यह एक अनुस्मृति है। और निश्चय ही डर रखने वालों के लिए अच्छा ठिकाना है
یہ ایک نصیحت ہے اوریقینامتقیوں کے لیے بہترین ٹھکانہ ہے۔
یہ یاد دہانی ہے اور بیشک اللہ سے ڈرنے والوں کیلئے اچھا ٹھکانا ہے ۔
یہ ایک نصیحت ہے اور بے شک پرہیزگاروں کیلئے اچھا ٹھکانہ ہے ۔
یہ ایک ذکر تھا ۔ ( اب سنو کہ ) متقی لوگوں کے لیے یقینا بہترین ٹھکانا ہے ،
یہ ( سراسر ) نصیحت ہے اور بلاشبہ پرہیزگاروں کے لیے البتہ بہترین ٹھکانہ ہے
یہ سب کچھ ایک نصیحت کا پیغام ہے ، اور یقین جانو کہ جو لوگ تقوی اختیار کرتے ہیں ، آخری ٹھکانے کی بہترین انہی کے حصے میں آئے گی ۔
یہ توان کاذکرہے ( جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سب ) ڈرنے والوں کے لئے ( آخرت میں ) اچھاٹھکانہ ہے
یہ نصیحت ہے اور بیشک ( ف۷۲ ) پرہیزگاروں کا ٹھکانا ،
یہ ( وہ ) ذکر ہے ( جس کا بیان اس سورت کی پہلی آیت میں ہے ) ، اور بے شک پرہیزگاروں کے لئے عمدہ ٹھکانا ہے