"यह एक भीड़ है जो तुम्हारे साथ घुसी चली आ रही है। कोई आवभगत उन के लिए नहीं। वे तो आग में पड़ने वाले हैं।"
یہ ایک گروہ تمہارے پاس گھساچلا آنے والا ہے، اُنہیں کوئی خوش آمدید نہیں،یقیناوہ آگ میں داخل ہونے والے ہیں۔
یہ بھیڑ بھی تمہارے ساتھ ہی ( جہنم میں ) پڑنے والی ہے ۔ ان پر خدا کی مار! یہ تو دوزخ میں پڑنے والے ہیں ۔
یہ ایک اور فوج ہے جو تمہارے ساتھ ( جہنم میں ) داخل ہو رہی ہے ان کیلئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے یہ بھی جہنم میں داخل ہونے والے ہیں ۔
۔ ( وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے ) ‘’ یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے ، کوئی خوش آمدید ان کے لیے نہیں ہے ، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں ‘’ ۔
یہ ایک لشکر ہے جو تمہارے ساتھ گُھسا چلا آرہا ہے ، ان کا کوئی استقبال نہیں ، بلاشبہ یہ لوگ آگ میں داخل ہونے والے ہیں
۔ ( جب وہ اپنے پیروکاروں کو آتا دیکھیں گے تو ایک دوسرے سے کہیں گے ) یہ ایک اور لشکر ہے جو تمہارے ساتھ گھسا چلا آرہا ہے ، پھٹکار ہو ان پر ، یہ سب آگ میں جلنے والے ہیں ۔
یہ ( سردارانِ کفرکا ) ایک گروہ ہے جو تمہارے ساتھ ( آگ میں ) جانے والا ہے ( جہنم کے دروازوں پر کھڑے فرشتے کہیں گے ) ان کے لئے کوئی خوش آمدیدنہیں ہے بیشک یہ لوگ آگ کے عذاب میں داخل ہونے والے ہیں
ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی ( ف۸۰ ) وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملیو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے ،
۔ ( دوزخ کے داروغے یا پہلے سے موجود جہنمی کہیں گے: ) یہ ایک ( اور ) فوج ہے جو تمہارے ساتھ ( جہنم میں ) گھستی چلی آرہی ہے ، انہیں کوئی خوش آمدید نہیں ، بیشک وہ ( بھی ) دوزخ میں داخل ہونے والے ہیں