Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो कि "ऐ मेरे बन्दो, जो ईमान लाए हो! अपने रब का डर रखो। जिन लोगों ने अच्छा कर दिखाया उन के लिए इस संसार में अच्छाई है, और अल्लाह की धरती विस्तृत है। जमे रहने वालों को तो उन का बदला बेहिसाब मिलकर रहेगा।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو!اپنے رب سے ڈر جاؤ،ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اس دنیامیں نیکی کی ،بڑی بھلائی ہے اور اﷲ تعالیٰ کی زمین بڑی وسیع ہے، یقیناًصبرکرنے والوں کواُن کا اجربغیرحساب کے پورادیا جائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو! تم اپنے رب سے ڈرتے رہو ۔ جو لوگ اس دنیا میں نیکی کریں گے ، ان کیلئے ( آخرت میں ) نیک صلہ ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے ۔ جو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے ، ان کو ان کا صلہ بے حساب پورا کیا جائے گا ۔

By Hussain Najfi

کہہ دیجئے! اے میرے وہ بندو جو ایمان لائے ہو! اپنے پروردگار ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ ( اور یاد رکھو ) جو لوگ اس دنیا میں نیک عمل کرتے ہیں ان کیلئے ( آخرت میں ) نیک صلہ ہے اور اللہ کی زمین وسیع ( کشادہ ) ہے بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا ۔

By Moudoodi

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) کہو اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو ، اپنے رب سے ڈرو 29 ۔ جن لوگوں نے اس دنیا میں نیک رویہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے 30 ۔ اور خدا کی زمین وسیع ہے31 ، صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا 32 ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اے میرے وہ بندو جو ایمان لائے ہو اپنے رب سے ڈرتے رہو ، جن لوگوں نے اس دنیا میں بھلائی ( اختیار ) کی ان کے لیے ( مرنے کے بعد بھی ) بھلائی ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) کی زمین کشادہ ہے ، بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا بدلہ بے حساب دیا جائے گا

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اے میرے ایمان والے بندو ! اپنے پروردگار کا خوف دل میں رکھو ۔ بھلائی انہی کی ہے جنہوں نے اس دنیا میں بھلائی کی ہے ، اور اللہ کی زمین بہت وسیع ہے ۔ ( ٦ ) جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، ان کا ثواب انہیں بے حساب دیا جائے گا ۔

By Noor ul Amin

کہہ دیجئے کہ:’’اے میرے بندو!جوایمان لائے ہو ، اپنے رب سے ڈرتے رہوجولوگ نیک کام کرتے ہیں ان کے لئے اس دنیامیں ( بھی ) بھلائی ہے اللہ کی زمین وسیع ہے بلاشبہ صبرکرنے والوں کو ان کا اجر بلاحساب دیاجائے گا

By Kanzul Eman

تم فرماؤ اے میرے بندو! جو ایمان لائے اپنے سے ڈرو ، جنہوں نے بھلائی کی ( ف۳٤ ) ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے ( ف۳۵ ) اور اللہ کی زمین وسیع ہے ( ف۳٦ ) صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بےگنتی ( ف۳۷ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( محبوب! میری طرف سے ) فرما دیجئے: اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو اپنے رب کا تقوٰی اختیار کرو ۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے جو اس دنیا میں صاحبانِ احسان ہوئے ، بہترین صلہ ہے ، اور اللہ کی سرزمین کشادہ ہے ، بلاشبہ صبر کرنے والوں کو اُن کا اجر بے حساب انداز سے پورا کیا جائے گا