अकेले अल्लाह का ज़िक्र किया जाता है तो जो लोग आख़िरत पर ईमान नहीं रखते उन के दिल भिंचने लगते हैं, किन्तु जब उस के सिवा दूसरों का ज़िक्र होता है तो क्या देखते हैं कि वे खुशी से खिले जा रहे हैं
اورجب اکیلے اﷲ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے تواُن لوگوں کے دل تنگ پڑتے ہیں جوآخرت پرایمان نہیں رکھتے اور جب اُس کے سوا دوسروں کا ذکر کیا جاتا ہے تب وہ خوش وخرم ہوجاتے ہیں۔
اور جب صرف اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان لوگوں کے دل کڑھتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر آتا ہے تو یہ خوش ہوجاتے ہیں ۔
اور جب خدا کی توحید ( اس کی وحدت و یکتائی ) کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل کڑھنے لگتے ہیں اور جب اس کے دوسرے ( مزعومہ شرکاء ) کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ یکایک خوش ہو جاتے ہیں ۔
جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کڑھنے لگتے ہیں ، اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں 64 ۔
اور جب اکیلے اللہ ( تعالیٰ ) کا ذکر کیا جائے تو ان لوگوں کے دل گھٹن محسوس کرنے لگتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جب اس کے علاوہ ( معبودانِ باطلہ ) کا ذکر کیا جائے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں
اور جب کبھی تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل بیزار ہوجاتے ہیں اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو یہ لوگ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں ۔
اور جب اللہ اکیلے کاذکر کیا جائے گا تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل گھٹ جاتے ہیں اور جب اللہ کے علاوہ دوسروں کاذکر کیا جائے توان کی باچھیں کھل جاتی ہیں
اور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے دل سمٹ جاتے ہیں ان کے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ( ف۱۰۷ ) اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر ہوتا ہے ( ف۱۰۸ ) جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں ،
اور جب تنہا اللہ ہی کا ذکر کیا جاتا ہے تو اُن لوگوں کے دل گھٹن اور کراہت کا شکار ہو جاتے ہیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ، اور جب اللہ کے سوا اُن بتوں کا ذکر کیا جاتا ہے ( جنہیں وہ پوجتے ہیں ) تو وہ اچانک خوش ہو جاتے ہیں