Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "सिफ़ारिश तो सारी की सारी अल्लाह के अधिकार में है। आकाशों और धरती की बादशाही उसी की है। फिर उसी की ओर तुम लौटाए जाओगे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ سفارش ساری کی ساری اﷲ تعالیٰ کے اختیار میں ہے،آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اُسی کے لیے ہے ،پھراُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ سفارش تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے ، آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے ، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے کہ شفاعت پوری کی پوری اللہ کے قبضۂ قدرت میں ہے ( اور ) اسی کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے ۔

By Moudoodi

کہو شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے 63 ۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا وہی مالک ہے ۔ پھر اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے تمام سفارشیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں ، اسی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے پھر اسی کی طرف تم لوگ لوٹائے جاؤگے

By Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : ’’ سفارش تو ساری کی ساری اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔ اسی کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے ، پھر اسی کی طرف تمہیں لوٹایا جائے گا ۔

By Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ سفارش پوری اللہ ہی کے اختیارمیں ہے آسمانوں اور زمین میں اسی کی حکومت ہے پھرتم اسی کی طرف لوٹائے جائوگے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ شفاعت تو سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ( ف۱۰۵ ) اسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ، پھر تمہیں اسی کی طرف پلٹنا ہے ( ف۱۰٦ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: سب شفاعت ( کا اِذن ) اللہ ہی کے اختیار میں ہے ( جو اس نے اپنے مقرّبین کے لئے مخصوص کر رکھا ہے ) ، آسمانوں اور زمین کی سلطنت بھی اسی کی ہے ، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے