(क्या उन के उपास्य प्रभुता में साझीदार हैं) या उन्होंने अल्लाह से हटकर दूसरों को सिफ़ारिशी बना रखा है? कहो, "क्या यद्यपि वे किसी चीज़ का अधिकार न रखते हों और न कुछ समझते ही हो तब भी?"
کیاانہوں نے اﷲ تعالیٰ کوچھوڑکرکچھ سفارشی بنالیے ہیں؟آپ کہہ دیں کہ اور کیا اگرچہ وہ نہ ملکیت رکھتے ہوں اور نہ کچھ سمجھتے ہوں؟
کیا انہوں نے اللہ کے مقابل میں دوسروں کو سفارشی بنا رکھا ہے؟ کہو: اگرچہ نہ یہ کچھ اختیار رکھتے ہوں اور نہ کچھ سمجھتے ہوں؟
کیا ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو شفیع ( سفارشی ) بنا رکھا ہے آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ اگرچہ وہ ( سفارشی ) نہ کسی چیز کے مالک ہوں اور نہ ہی عقل و شعور رکھتے ہوں؟
کیا اس خدا کو چھوڑ کر ان لوگوں نے دوسروں کو شفیع بنا رکھا ہے ؟ 62 ان سے کہو ، کیا وہ شفاعت کریں گے خواہ ان کے اختیار میں کچھ نہ ہو اور وہ سمجھتے بھی نہ ہوں ؟
کیا ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ( دوسرے ) سفارشی بنارکھے ہیں ، آپ ﷺ فرمادیجیے کیا وہ ( سفارش کریں گے ) جو نہ کسی چیز کے مالک ہیں اور نہ عقل رکھتے ہیں؟
بھلا کیا ان لوگوں نے اللہ ( کی اجازت ) کے بغیر کچھ سفارشی گھڑ رکھے ہیں؟ ( ان سے ) کہو کہ : چاہے یہ نہ کوئی اختیار رکھتے ہوں ، نہ کچھ سمجھتے ہوں ( پھر بھی تم انہیں سفارشی مانتے رہو گے؟ ) ( 15 )
کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا کچھ اور سفارشی بنارکھے ہیں ؟آپ ان سے کہہ دیجئے کہ اگروہ کسی چیزپراختیارہی نہ رکھتے ہوں اور نہ عقل رکھتے ہوں ( توسفارش کیسے کرینگے؟ )
کیا انہوں نے اللہ کے مقابل کچھ سفارشی بنا رکھے ہیں ( ف۱۰۳ ) تم فرماؤ کیا اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک نہ ہوں ( ف۱۰٤ ) اور نہ عقل رکھیں ،
کیا انہوں نے اللہ کے اِذن کے خلاف ( بتوں کو ) سفارشی بنا رکھا ہے؟ فرما دیجئے: اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک بھی نہ ہوں اور ذی عقل بھی نہ ہوں