अल्लाह ही प्राणों को उन की मृत्यु के समय ग्रस्त कर लेता है और जिस की मृत्यु नहीं आई उसे उस की निद्रा की अवस्था में (ग्रस्त कर लेता है) । फिर जिस की मृत्यु का फ़ैसला कर दिया है उसे रोक रखता है। और दूसरों को एक नियत समय तक के लिए छोड़ देता है। निश्चय ही इसमें कितनी ही निशानियाँ हैं सोच-विचार करने वालों के लिए
اﷲ تعالیٰ جانوں کواُن کی موت کے وقت اورجن کی موت نہیں آئی کوسونے کے وقت اپنے قبضے میں لے لیتاہے پھروہ اُسے روک لیتاہے جس پراُس نے موت کافیصلہ کیااوردوسروں کوایک مقرروقت تک بھیج دیتاہے، یقیناًاس میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جوغوروفکرکرتے ہیں
اللہ ہی وفات دیتا ہے جانوں کو ان کی موت کے وقت اور جن کی موت نہیں آئی ہوئی ہوتی ان کو بھی ان کی نیند کی حالت میں ۔ تو جن کی موت کا فیصلہ کرچکا ہوتا ہے ، ان کو تو روک لیتا ہے اور دوسروں کو ایک وقت مقرر تک کیلئے رہائی دے دیتا ہے ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو غور کرتے ہیں ۔
اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے اور جن کی موت ( ابھی ) نہیں آئی ( تو ان کی روحیں ) نیند کے وقت قبض کرتا ہے پھر جن ( روحوں کی ) موت کا فیصلہ کرتا ہے انہیں روک لیتا ہے اور دوسری روحوں کو ایک مقررہ مدت تک چھوڑ دیتا ہے ۔ بیشک اس میں غور و فکر کرنے والوں کیلئے ( قدرتِ خدا کی ) نشانیاں ہیں ۔
وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا ہے اس کی روح نیند میں قبض کر لیتا ہے 60 ، پھر جس پر وہ موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے اسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک وقت مقرر کے لیے واپس بھیج دیتا ہے ۔ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں 61 ۔
اللہ ( تعالیٰ ) ہی جان داروں کی موت کے وقت ان کی جان نکالتے ہیں اور جو ( ابھی ) نہیں مرا ( اس کی جان ) اس کی نیند میں ( نکالتے ہیں ) پھر جس پر موت کا فیصلہ ہوچکا اس ( کی روح ) کو روک لیتے ہیں اور دوسری روحوں کو ایک وقت مقرر تک واپس ( جسموں میں ) بھیج دیتے ہیں ، بے شک اس میں البتہ فکر کرنے والے لوگوںکے لیے نشانیاں ہیں
اللہ تمام روحوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرلیتا ہے ، اور جن کو ابھی موت نہیں آئی ہوتی ، ان کو بھی ان کی نیند کی حالت میں ( قبض کرلیتا ہے ، ) پھر جن کے بارے میں اس نے موت کا فیصلہ کرلیا ۔ انہیں اپنے پاس روک لیتا ہے ، اور دوسری روحوں کو ایک معین وقت تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے ( 14 ) یقینا اس بات میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو غور وفکر سے کام لیتے ہیں ۔
اللہ ہی ہے جو روحوں کو موت کے وقت قبض کرلیتا ہے اورجو مرانہ ہو اس کی روح کو نیندکی حالت میں قبض کر لیتا ہے ( پھرنیندسے بیداری پر اس روح کو دوبارہ بھیج دیتا ہے ) پھرجس کی موت کا فیصلہ ہوچکاہو اس کی روح کو روک لیتا ہے ( اور اس روح کو دوبارہ نہیں بھیجتا ) اور دوسری روحیں ایک مقرروقت ( یعنی نیندسے بیداری ) تک کے لئے واپس بھیج دیتا ہے غوروفکر والے لوگوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں
اللہ جانوں کو وفات دیتا ہے ان کی موت کے وقت اور جو نہ مریں انہیں ان کے سوتے میں پھر جس پر موت کا حکم فرمادیا اسے روک رکھتا ہے ( ف۹۹ ) اور دوسری ( ف۱۰۰ ) ایک میعاد مقرر تک چھوڑ دیتا ہے ( ف۱۰۱ ) بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لیے ( ف۱۰۲ )
اللہ جانوں کو اُن کی موت کے وقت قبض کر لیتا ہے اور اُن ( جانوں ) کو جنہیں موت نہیں آئی ہے اُن کی نیند کی حالت میں ، پھر اُن کو روک لیتا ہے جن پر موت کا حکم صادر ہو چکا ہو اور دوسری ( جانوں ) کو مقرّرہ وقت تک چھوڑے رکھتا ہے ۔ بے شک اس میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں