कहो, "ऐ अल्लाह, आकाशो और धरती को पैदा करने वाले; परोक्ष और प्रत्यक्ष के जानने वाले! तू ही अपने बन्दों के बीच उस चीज़ का फ़ैसला करेगा, जिस में वे विभेद कर रहे हैं।"
آپ کہہ دیں کہ اے اﷲ! آسمانوں اورزمین کے پیداکرنے والے! غیب اور حاضرکے جاننے والے!تُواپنے بندوں کے درمیان اُس چیزکافیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
کہو کہ اے اللہ – آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، غائب وحاضر کے جاننے والے! تو اپنے بندوں کے درمیان اس چیز کے باب میں فیصلہ کرے گا ، جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔
آپ ( ص ) کہہ دیجئے! اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ( اور ) اے غائب و حاضر کے جاننے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا ان چیزوں کے بارے میں جن میں وہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے ۔
کہو ، خدایا! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، حاضر و غائب کے جاننے والے ، تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔
آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ، غائب اور حاضر کے جاننے والے آپ ہی اپنے بندوں کے درمیان جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ فرمائیںگے
کہو : ’’ اے اللہ ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ، ہر غائب و حاضر کے جاننے والے ! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ‘‘ ۔
آپ کہہ دیجئے:اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، غیب اور حاضرکوجاننے والے ، توہی اپنے بندوں میں اس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں
تم عرض کرو اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے نہاں اور عیاں کے جاننے والے تو اپنے بندوں میں فیصلہ فرمائے گا جس میں وہ اختلاف رکھتے تھے ( ف۱۰۹ )
آپ عرض کیجئے: اے اللہ! آسمانوں اور زمین کو عدم سے وجود میں لانے والے! غیب اور ظاہر کا علم رکھنے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اُن ( امور ) کا فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے