Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जो कुछ उन्होंने कमाया, उस की बुराइयाँ उन पर आ पड़ी और इनमें से भी जिन लोगों ने ज़ुल्म किया, उन पर भी जो कुछ उन्होंने कमाया उस की बुराइयाँ जल्द ही आ पड़ेगी। और वे काबू से बाहर निकलने वाले नहीं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تواُن پروبال آپڑاجوانہوں نے کمایااور اِن میں سے بھی جنہوں نے ظلم کیا، جلد ہی اِن پربھی وبال آپڑے گا جو انہوں نے کمایا اوروہ عاجزکر دینے والے نہیں ہیں

By Amin Ahsan Islahi

پس ان کے اعمال کے برے نتائج ان کے سامنے آئے اور ان لوگوں میں سے بھی جنہوں نے شرک کیا ، ان کے سامنے ان کے اعمال کے برے نتائج جلد آکر رہیں گے اور یہ ہم کو ہرانے والے نہیں بن سکتے ۔

By Hussain Najfi

تو انہوں نے جو کچھ کمایا تھا اس کے برے نتائج ان تک پہنچے اور جو ان لوگوں میں سے ظالم ہیں ان تک بھی ۔ ان کی برائی کے برے نتائج پہنچیں گے اور وہ ( اللہ کو ) عاجز نہیں کر سکتے ۔

By Moudoodi

پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے ، اور ان لوگوں میں سے بھی جو ظالم ہیں وہ عنقریب اپنی کمائی کے برے نتائج بھگتیں گے ، یہ ہمیں عاجز کر دینے والے نہیں ہیں ۔

By Mufti Naeem

پھر جو انہوں نے برائیاں کی تھیں ان کا وبال ان کو پہنچا اور ان لوگوں میں سے بھی ظالم ہیں عنقریب انہیں جو برائیاں انہوں نے کی ہیں ان کا وبال پہنچے گا اور وہ لوگ ( اللہ تعالیٰ کو ) عاجز کرنے والے نہیں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے جو کمائی کی تھی ، اس کی برائیاں انہی پر آ پڑیں ، اور ان ( عرب کے ) لوگوں میں سے جنہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا ہے ، ان کی کمائی کی برائیاں بھی عنقریب ان پر آ پڑیں گی ، اور یہ ( اللہ ) کو عاجز نہیں کرسکتے ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ اپنی برائی کے برے نتائج انہیں بھگتنے پڑے اور ان لوگوں میں سے جو ظلم کررہے ہیں وہ بھی عنقریب اپنے کاموں کے برے نتائج بھگت لیں گے اور یہ لوگ ( ہمیں ) عاجزکرسکنے والے نہیں

By Kanzul Eman

تو ان پر پڑ گئیں ان کی کمائیوں کی برائیاں ( ف۱۱۹ ) اور وہ جو ان میں ظالم عنقریب ان پر پڑیں گی ان کی کمائیوں کی برائیاں اور وہ قابو سے نہیں نکل سکتے ( ف۱۲۰ )

By Tahir ul Qadri

تو انہیں وہ برائیاں آپہنچیں جو انہوں نے کما رکھی تھیں ، اور اُن لوگوں میں سے جو ظلم کر رہے ہیں انہیں ( بھی ) عنقریب وہ برائیاں آپہنچیں گی جو انہوں نے کما رکھی ہیں ، اور وہ ( اللہ کو ) عاجز نہیں کرسکتے