Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यही बात वे लोग भी कह चुके हैं, जो उन से पहले गुज़रे हैं। किन्तु जो कुछ कमाई वे करते हैं, वह उन के कुछ काम न आई

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ اُن سے پہلے لوگوں نے بھی یہ بات کہی تھی چنانچہ جوکچھ وہ کماتے تھے وہ اُن کے کسی کام نہ آیا۔

By Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے والوں نے بھی یہ بات کہی تو ان کی کمائی ان کے کچھ کام آنے والی نہ بنی ۔

By Hussain Najfi

ایسی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے پہلے تھے تو ( ہماری گرفت کے وقت ) ان کی کوئی کمائی ان کے کام نہ آئی ۔

By Moudoodi

یہی بات ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی کہہ چکے ہیں ، مگر جو کچھ وہ کماتے تھے وہ ان کے کسی کام نہ آیا 68 ۔

By Mufti Naeem

تحقیق یہی ( باتیں ) جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے ( بھی ) کہی تھیں پھر جو کچھ وہ کماتے تھے ان کے کچھ کام نہ آیا

By Mufti Taqi Usmani

یہی بات ان سے پہلے ( کچھ ) لوگوں نے بھی کہی تھی ( 17 ) نتیجہ یہ ہوا کہ جو کچھ وہ کماتے تھے ، وہ ان کے کام نہیں آیا ۔

By Noor ul Amin

ایسی ہی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں پھروہ چیزان کے کسی کام نہ آئی جو وہ کمارہے تھے

By Kanzul Eman

ان سے اگلے بھی ایسے ہی کہہ چکے ( ف۱۱۸ ) تو ان کا کمایا ان کے کچھ کام نہ آیا ،

By Tahir ul Qadri

فی الواقع یہ ( باتیں ) وہ لوگ بھی کیا کرتے تھے جو اُن سے پہلے تھے ، سو جو کچھ وہ کماتے رہے اُن کے کسی کام نہ آسکا