और अनुसरण करो उस सर्वोत्तम चीज़ का जो तुम्हारे रब की ओर से अवतरित हुई है, इस से पहले कि तुम पर अचानक यातना आ जाए और तुम्हें पता भी न हो।"
اورپیروی کرو سب سے اچھی بات کی جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اس سے پہلے کہ اچانک تم پرعذاب آجائے اورتم سمجھتے ہی نہ ہو۔
اور پیروی کرو اس بہترین چیز کی ، جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اتاری گئی ہے قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آپڑے اور تم کو اس کی خبر بھی نہ ہو ۔
اور اس بہترین کلام و پیغام کی پیروی کرو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف اتارا گیا ہے پیشتر اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو ۔
اور پیروی اختیار کر لو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی 72 ، قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تم کو خبر بھی نہ ہو ۔
اور جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اُتارا گیا ہے اس کی اچھی باتوں کی اتباع کرو قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تمہیں خبر تک نہ ہو
اور تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس جو بہترین باتیں نازل کی گئی ہیں ، ان کی پیروی کرو ، قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے ، اور تمہیں پتہ بھی نہ چلے ۔
اورجو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے ہاں سے نازل ہوااس کے بہترین پہلوکی پیروی کروقبل اس کے کہ اچانک تم پر عذاب آئے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو
اور اس کی پیروی کرو جو اچھی سے اچھی تمہارے رب سے تمہاری طرف اتاری گئی ( ف۱۲۵ ) قبل اس کے کہ عذاب تم پر اچانک آجائے اور تمہیں خبر نہ ہو ( ف۱۲٦ )
اور اس بہترین ( کتاب ) کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری جانب اتاری گئی ہے قبل اِس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو