रुजू हो अपने रब की ओर और उस के आज्ञाकारी बन जाओ, इस से पहले कि तुम पर यातना आ जाए। फिर तुम्हारी सहायता न की जाएगी
اوراپنے رب کی طرف پلٹ آؤ اوراُس کے مطیع بن جاؤ اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے، پھر تمہاری مددنہیں کی جائے گی۔
اور رجوع کرو اپنے رب کی طرف اور اس کے مطیع بن جاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذاب آدھمکے ، پھر تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔
اور اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذاب آجائے پھر تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔
پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اس سے قبل کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے ۔
اور تم لوگ اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرماں بردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد ( بھی ) نہ کی جائے
اور تم اپنے پروردگار سے لو لگاؤ ، اور اس کے فرماں بردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تمہارے پاس عذاب آ پہنچے ، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی ۔
اوراپنے رب کی طرف رجوع کرواوراس کا حکم مان لوقبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھرتمہیں کہیں سے مدد نہ مل سکے
اور اپنے رب کی طرف رجوع لاؤ ( ف۱۲۳ ) اور اس کے حضور گردن رکھو ( ف۱۲٤ ) قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد نہ ہو ،
اور تم اپنے رب کی طرف توبہ و انابت اختیار کرو اور اس کے اطاعت گزار بن جاؤ قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آجائے پھر تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی