कह दो, "ऐ मेरे बन्दो, जिन्होंने अपने आप पर ज्यादती की है, अल्लाह की दयालुता से निराश न हो। निस्संदेह अल्लाह सारे ही गुनाहों को क्षमा कर देता है। निश्चय ही वह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है
آپ کہہ دیں کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ،اﷲ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ،یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کے سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ یقیناوہی بڑابخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔
کہہ دو: اے میرے بندو ، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے! اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ، اللہ تمام گناہوں کو بخش دے گا ، وہ بڑا ہی بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔
آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ اے میرے بندو! جنہوں نے ( گناہ پر گناہ کرکے ) اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو ۔ بے شک اللہ سب گناہوں کو بخش دیتا ہے کیونکہ وہ بڑا بخشنے والا ( اور ) بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) کہہ دو کہ اے میرے بندو70 ، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ ، یقینا اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے ، وہ تو غفور رحیم ہے 71 ،
۔ ( اے محبوب ﷺ میری طرف سے ) فرمادیجیے اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ ( تعالیٰ ) کی رحمت سے مایوس نہ ہوجاؤ ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) تمام گناہ معاف فرمائیں گے ، بلاشبہ بات یہ ہے کہ وہ بہت مغفرت والے بڑی رحمت والے ہیں
کہہ دو کہ : ’’ اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے ۔ ( 18 ) یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔
آپ لوگوں سے کہہ دیجئے:اے میرے بندو!جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ( یعنی گناہوں کا ارتکاب کیا ہے ) ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ، اللہ یقینا سارے ہی گناہ معاف کردیتا ہے کیونکہ وہ غفورورحیم ہے
تم فرماؤ اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ( ف۱۲۱ ) اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو ، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے ( ف۱۲۲ ) بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے ، (
آپ فرما دیجئے: اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر لی ہے! تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ، بے شک اللہ سارے گناہ معاف فرما دیتا ہے ، وہ یقینا بڑا بخشنے والا ، بہت رحم فرمانے والا ہے