"क्यों नहीं, मेरी आयतें तेरे पास आ चुकी थीं, किन्तु तूने उन को झूठलाया और घमंड किया और इनकार करने वालों में सम्मिलित रहा
کیوں نہیں!بلاشبہ میری آیات تمہارے پاس آئی تھیں توتُونے انہیں جھٹلایااورتکبرکیااورتُوانکارکرنے والوں میں سے تھا۔
ہاں! تمہارے پاس میری آیتیں آئیں ، پر تم نے ان کو جھٹلایا اور تکبر کیا اور کافروں میں سے بنے رہے ۔
ہاں ( کیوں نہیں ) تیرے پاس میری آیتیں آئی تھیں مگر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا ۔
۔ ( اور اس وقت اسے یہ جواب ملے کہ ) ‘’ کیوں نہیں ، میری آیات تیرے پاس آ چکی تھیں ، پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا
کیوں نہیں ، تحقیق تیرے پاس میری آیات آئیں پس تو نے ان کو جھٹلایا اور تو نے تکبر کیا اور تو کافروں ( منکروں ) میں سے ہوگیا
۔ ( تجھے ہدایت ) کیوں نہیں ( دی گئی؟ ) میری آیتیں تیرے پاس آچکی تھیں ، پھر تو نے انہیں جھٹلا دیا ، اور بڑائی کے گھمنڈ میں پڑگیا ، اور کافروں میں شامل رہا ۔
( اللہ فرمائے گا ) ہاں تیرے پاس میری آیات آئیں توتم نے انہیں جھٹلادیا اور اکڑبیٹھا اور توتھاہی کافروں میں سے
ہاں کیوں نہیں بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافر تھا ( ف۱۳۱ )
۔ ( رب فرمائے گا: ) ہاں ، بے شک میری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں ، سو تُو نے انہیں جھٹلا دیا ، اور توُ نے تکبّر کیا اور تُو کافروں میں سے ہوگیا