Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और क़ियामत के दिन तुम उन लोगों को देखोगे जिन्होंने अल्लाह पर झूठ घड़कर थोपा है कि उन के चेहरे स्याह हैं। क्या अहंकारियों का ठिकाना जहन्नम में नहीं है?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور قیامت کے دن آپ اُن لوگوں کودیکھیں گے جنہوں نے اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا کہ اُن کے چہرے سیاہ ہوں گے،کیاجہنم میں تکبرکرنے والوں کاکوئی ٹھکانہ نہیں ہے؟

By Amin Ahsan Islahi

اور تم قیامت کے دن ان لوگوں کو ، جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ، دیکھو گے کہ ان کے چہرے سیاہ ہیں ۔ کیا ان متکبرین کا ٹھکانہ جہنم نہ ہوگا؟

By Hussain Najfi

اور قیامت کے دن تم دیکھوگے کہ جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھا تھا ان کے چہرے سیاہ ہوں گے ۔ کیا تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے؟

By Moudoodi

آج جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھے ہیں قیامت کے روز تم دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے ۔ کیا جہنم میں متکبروں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے ؟

By Mufti Naeem

اور قیامت کے دن تو ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹ بولا دیکھے گا کہ ان کے چہرے سیاہ ہیں ، کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا نہیں ہے؟

By Mufti Taqi Usmani

اور قیامت کے دن تم دیکھو گے کہ جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے ، ان کے چہرے سیاہ پڑے ہوئے ہیں ۔ کیا جہنم میں ایسے متکبروں کا ٹھکانا نہیں ہوگا؟

By Noor ul Amin

جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ بندھاتھا قیامت کے دن آپ دیکھیں گے کہ ان کے چہرے سیاہ ہورہے ہوں گے کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ نہیں ہے

By Kanzul Eman

اور قیامت کے دن تم دیکھو گے انہیں جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ( ف۱۳۲ ) کہ ان کے منہ کالے ہیں کیا مغرور ٹھکانا جہنم میں نہیں ( ف۱۳۳ )

By Tahir ul Qadri

اور آپ قیامت کے دن اُن لوگوں کو جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا ہے دیکھیں گے کہ اُن کے چہرے سیاہ ہوں گے ، کیا تکّبر کرنے والوں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے؟