इस के विपरीत अल्लाह उन लोगों को जिन्होंने डर रखा उन्हें उन की सफलता के साथ मुक्ति प्रदान करेगा। न तो उन्हें कोई अनिष्ट् छू सकेगा और न वे शोकाकुल होंगे
اورجن لوگوں نے تقویٰ اختیارکیاان کی کامیابی کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ انہیں نجات دے گا۔نہ اُنہیں کوئی تکلیف چھوئے گی اورنہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔
اور اللہ نجات دے گا ان لوگوں کو جو ڈرتے رہے ان کے مامن میں ۔ نہ ان کو کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
اور اللہ متقیوں کو ان کی کامیابی کی وجہ سے اس طرح نجات دے گا کہ انہیں نہ کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔
اس کے برعکس جن لوگوں نے یہاں تقویٰ کیا ہے ان کے اسباب کامیابی کی وجہ سے اللہ ان کو نجات دے گا ، ان کو نہ کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
اور اللہ ( تعالیٰ ) پرہیزگاروں کو ان کی کامیابی کے ساتھ نجات عطا فرمائیں گے کہ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور نہ وہ غمگین ہوںگے
اور جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے ، اللہ ان کو نجات دے کر ان کی مراد کو پہنچا دے گا ، انہیں کوئی تکلیف چھوے گی بھی نہیں ، اور نہ انہیں کسی بات کا غم ہوگا
اورجو لوگ اللہ سے ڈرتے رہے اور اللہ انہیں جنت کی کامیابی دے کرجہنم سے بچالے گا انہیں نہ توتکلیف پہنچے گی اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے
اور اللہ بچائے گا پرہیزگاروں کو ان کی نجات کی جگہ ( ف۱۳٤ ) نہ انہیں عذاب چھوئے اور نہ انہیں غم ہو ،
اور اللہ ایسے لوگوں کو جنہوں نے پرہیزگاری اختیار کی ہے اُن کی کامیابی کے ساتھ نجات دے گا نہ انہیں کوئی برائی پہنچے گی اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے